Inquilab Logo

ممبرا سمیت تھانے میں ۲؍ جولائی سے ۱۰؍ دنوںتک لاک ڈاؤن

Updated: July 01, 2020, 8:43 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

میڈیکل اسٹوراور دودھ کی دکان کے علاوہ سبھی دکانیں اور بازاربند رکھنے کا اعلان ،رکشا اوربس بھی بند

Mumbra Shop - Pic : Inquilab
لاک ڈاؤن کے اعلان کے سبب ضروری اشیاء خریدنے کیلئے دکانوں کے باہر بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔

تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی ) کی حدود میں کورونا وائرس سے بڑھتے مریضوں  کے سبب شہری انتظامیہ نے ۲؍ جولائی کی صبح ۷؍ بجے سے ۱۲؍ جولائی کی صبح ۷؍ بجے تک مسلسل ۱۰؍ دنوں تک سخت سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 یہ لاک ڈاؤن ممبرا سمیت ٹی ایم سی کے سبھی میونسپل وارڈو ں اور علاقوں میںنافذکیاجائے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور اور دودھ کی دکانوںکے علاوہ سبھی دیگر اشیاء کی دکانیں اور بازار مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سبھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی درخواست کی گئی ہے اورانتہائی ضروری کا م کے بغیر گھروں سے باہر نظر آنے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی انتباہ بھی  دیا گیاہے۔
لاک ڈاؤن کی چند ہدایات
 تھانے کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کی جانب سے ۳؍ صفحات پر مشتمل آرڈر کی چند ہدایات درج ذیل ہیں
 انتہائی لازمی اشیاء (میڈیکل اسٹور  اور دودھ کی کان) کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔
     انٹر سٹی بس ، ایم ایس آر ٹی سی (ایس ٹی) بسوں کو ٹی ایم سی کی حدود میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
   ٹیکسی اور آٹو رکشا چلانے کی اجازت نہیں۔ البتہ میڈیکل اور ایمرجنسی سروس کیلئےگاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک مسافر کی  اجازت ہوگی۔ سبھی پرائیویٹ آپریٹروں کی گاڑیاں پر پابندی ہو گی۔
   خریداری کے وقت ۵؍سے زیادہ  افراد جمع نہ ہوں۔
  ان پر پابندی نہیں
  لاک ڈاؤن کے دوران بینک ، اے ٹی ایم ، بیما آفس ،انتہائی اہم اشیاء سامان لانے اور لے جانے والی گاڑیاں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے، میڈیکل اسٹاف، ایمرجنسی سرویسز کی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پمپ کھلے رہیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK