Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیئر مارکیٹ کی افراط زر کے اعدادوشمار پر نظر

Updated: May 12, 2025, 11:33 AM IST | Mumbai

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود ملکی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے جذبات پر محدود اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

The stock market continues to decline. Photo: INN.
شیئر بازار میں گراوٹ کادور جاری ہے۔ تصویر: آئی این این۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹ، جو کہ گزشتہ ہفتے تقریباً۱ء۵؍فیصد تک گر گیا تھا، جس کی وجہ سے ہندوستان-پاکستان کشیدگی سے خوفزدہ سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کے دباؤ کی وجہ سے، اگلے ہفتے جاری ہونے والے اپریل کے تھوک اور خردہ مہنگائی کے اعداد و شمار پر نظریں کرے گی۔ 
گزشتہ ہفتے۳۰؍ شیئرس پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس ہفتے کے آخر میں ۸؍ تجارتی سیشنز کے بعد۱۰۴۷ء۵۲؍ پوائنٹس یا۱ء۳؍ فیصد گر کر۸۰؍ ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان سے نیچے ۷۹۴۵۴ء۴۷؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۳۳۸ء۷؍ پوائنٹس یعنی۱ء۴؍ فیصد گر کر۲۴۰۰۸ء۰۰؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ 
زیر جائزہ ہفتے کے دوران، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ۵۹۶ء۳۷؍ پوائنٹس یعنی۱ء۴؍ فیصد گر کر ہفتے کے اختتام پر ۴۲۱۱۱ء۵۰؍پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ ۶۲۳ء۵۹؍ پوائنٹس یعنی۱ء۳؍ فیصد کی کمی سے ۴۶۷۴۱ء۹۵؍پوائنٹس پر بند ہوا۔ 
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود ملکی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے جذبات پر محدود اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس سال اپریل میں مسلسل غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری ( ایف آئی آئی) اور ریکارڈ گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولیوں نے بازاروں کو مستحکم رکھتے ہوئے ہندوستانی معیشت کی مضبوطی کا اشارہ کیا۔ کمزور امریکی ڈالر اور خام تیل کی مستحکم قیمتوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ 
ہندوستان-برطانیہ کے درمیان ممکنہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) پر مثبت بات چیت نے خاص طور پر ٹیکسٹائل، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی حمایت کی۔ عالمی سطح پر بھی اس کے آثار حوصلہ افزا رہے ہیں۔ امریکی فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (ایف او ایم سی ) کی پالیسی میٹنگ میں محتاط مؤقف کے باوجودیوایس -چین تجارتی مذاکرات اوریو ایس-یوکے تجارتی معاہدے کی ممکنہ بحالی پر امید نے عالمی منڈیوں کو سہارا دیا۔ 
اس کے ساتھ ساتھ پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فیصلے سے علاقائی منڈیوں میں مثبت جذبات کو فروغ ملا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا۔ گھریلو سطح پر اہم معاشی اعداد و شمار جیسے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر خردہ افراط زر اور تھوک قیمت کے اشاریہ (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی ہول سیل مہنگائی اگلے ہفتے مارکیٹ کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ماہرین کو امید ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں کچھ نرمی ہو سکتی ہے۔ تاہم، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی ایک اہم خطرہ بنی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ کو امید ہے کہ ہندوستان کی سفارتی، اقتصادی اور فوجی طاقت اس بحران کو جلد حل کر لے گی۔ 
ایف پی آئی نے ۱۴۱۶۷؍کروڑ کی فنڈنگ کی 
غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئیز) کا ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد برقرار ہے۔ مئی میں اب تک اس نے ۱۴۱۶۷؍ کروڑ روپے کے شیئرس خریدے ہیں۔ پی ایف آئیز سازگار عالمی جذبات اور مضبوط گھریلو بنیادی اصولوں کے درمیان مقامی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے باوجود ایف پی آئیزہندوستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ڈیپازیٹری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل میں  ایف پی آئیز نے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ۴۲۲۳؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ۳؍ماہ بعد یہ ان کی پہلی سرمایہ کاری تھی۔ اس سے پہلے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئیز) نے مارچ میں ہندوستانی حصص سے۳۹۷۳؍ کروڑ روپے، فروری میں ۳۴۵۷۴؍ کروڑ روپے اور جنوری میں ۷۸۰۲۷؍ کروڑ روپے نکالے تھے۔  عالمی عوامل جیسے ڈالر میں مزید گراوٹ، امریکی اور چینی معیشت میں سست روی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہاں متوجہ کرتی رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK