کہا کہ یہ مشترکہ مسئلہ ہے۔ جلد ہی نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہمراہ ممبئی کی سطح پربڑی میٹنگ بلانے کی یقین دہانی۔
EPAPER
Updated: June 15, 2025, 9:45 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Chembur
کہا کہ یہ مشترکہ مسئلہ ہے۔ جلد ہی نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہمراہ ممبئی کی سطح پربڑی میٹنگ بلانے کی یقین دہانی۔
مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کے معاملے میں پولیس کی سختی برتنے اور نوٹس جاری کرنے کے خلاف ٹرسٹیان مساجد سیاسی لیڈران سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اسی تعلق سے سنیچر ۱۴؍جون کی سہ پہر مختلف مکاتبِ فکرکی مساجد کے ٹرسٹیان نے سابق رکن پارلیمنٹ راہل شیوالیہ سے ان کے دفتر چمبور میں ملاقات کی اورایک گھنٹے تک تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی۔
راہل شیوالیہ سے ملاقات کے لئے چیتا کیمپ سے جانے والے وفد میں عبدالصمد (نورمسجد)، ناصر حسین (فلاح المسلمین)، رفیق شیخ (مسجد معراج)، عبدالغنی (اسلامیہ مسجد)، آزاد سنجر اور محمدیونس (مسجد گلشنِ بغداد)، ایڈوکیٹ محمد عرفان (پائیلی پاڑہ جامع مسجد)، محمود عالم (جمعیت اہل حدیث مسجد)اور محمد واجد(غرباء اہل حدیث مسجد) وغیرہ شامل تھے۔ ان حضرات نے بتایاکہ تقریباً روزانہ پولیس کی جانب سے کسی نہ کسی علاقے میں مسجدوں کے ٹرسٹیان کو نوٹس دی جارہی ہے اوران سے سختی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکراتارنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ٹرسٹیان ِمساجد کی باتیں سننے کے بعد راہل شیوالیہ نے زون نمبر۶؍ کے ڈی سی پی سمیر شیخ سے بات کی۔ اس کے بعد وفد کو یہ کہتے ہوئے یقین دلایا کہ یہ سبھی کا مسئلہ ہے اس لئے جلد ہی نائب وزیراعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کرکے بڑی میٹنگ بلاکر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔