کوربن نے کہا کہ (انتخابی نتائج نے) ہندوستانی عوام کو خوش ہونے اور جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ سماجی انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کوربن نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
EPAPER
Updated: June 06, 2024, 10:11 PM IST | London
کوربن نے کہا کہ (انتخابی نتائج نے) ہندوستانی عوام کو خوش ہونے اور جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ سماجی انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کوربن نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
برطانوی سیاستداں جیریمی کوربن نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے انتخابی نتائج نےسماج کومزید آزادی ملنے اور عدم مساوات اور غربت کو ختم کرنے کی امید جگائی ہے۔ کوربن نے اسلنگٹن ٹائون( لندن )میںملک میں ۴؍ جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے آزاد ایم پی کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہندوستانی عوام کو انتخابی نتائج پر شاباشی دی۔کوربن حزب اختلاف لیبر پارٹی کے اہم لیڈر تھے لیکن مئی میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ کوربن نے کہا کہ ہندوستان کے انتخابی نتائج نے عوام کو سماج میں مزید آزادی اور جابرانہ قانون سازی کےخلاف امید دی ہے۔ اس سے بڑھ کر ، عوام کو عدم مساوات اور غربت ختم ہونے کی امید ملی ہے۔کوربن کے مطابق، (انتخابی نتائج نے) ہندوستانی عوام کو خوش ہونے اور جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ سماجی انصاف کی طرف اہم قدم ہے۔ کوربن نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: اسپین کا عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف کیس میں شمولیت کا اعلان
جیریمی کوربن نے دنیا کے جنوبی ممالک پر توجہ مرکوز کرنے والی یونین اور وہاں سماجی انصاف اور تبدیلیوں کے لئے کوشاں تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلق اور کام کرنے کے بارےمیں بھی بات کی۔ کوربن نے بتایا کہ انہیں اپنا گزشتہ سال کا ممبئی دورہ اب تک یاد ہے۔ وہاں انہوں نے ریلوے ملازمین کی ریلی میں شرکت کی تھی جو پرانے پنشن نظام کو واپس لانا چاہتے تھے۔ہندوستان میں نجی کاری اور کاروباری معیشت کی وجہ سے پرانے پنشن نظام کو خطرہ تھا۔ اگلے ماہ ،برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی بڑی فتح سے ہمکنارہوسکتی ہےاور کنزرویٹیو پارٹی اوروزیراعظم رشی سونک کو ہٹا کر اقتدار میں آ سکتی ہے۔ یہود مخالف بیان کی وجہ سے جیریمی کوربن کو ۲۰۲۰ء میں لیبر پارٹی سے معطل کیا گیا تھا اور رواں سال مئی میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ۔حالیہ انتخابات میں وہ ، اسلنگٹن شمال سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑیں گے۔واضح رہے کہ وہ اس سیٹ سے ۱۹۸۳ء سے لیبر پارٹی کے ایم پی رہے ہیں۔