لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمانی قواعد میں ترمیم کی ہے جس کے مطابق ایوان زیریں کے رکن پارلیمان حلف لیتے ہوئے اضافی لفظوں یا ریمارکس کااستعمال نہیں کر سکیں گے۔ نئے قواعد کے مطابق لوک سبھا کے رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 5:24 PM IST | New Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمانی قواعد میں ترمیم کی ہے جس کے مطابق ایوان زیریں کے رکن پارلیمان حلف لیتے ہوئے اضافی لفظوں یا ریمارکس کااستعمال نہیں کر سکیں گے۔ نئے قواعد کے مطابق لوک سبھا کے رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمانی قواعد میں ترمیم کی ہے تا کہ لوک سبھا کے رکن پارلیمان حلف لینے سے پہلے یا بعد اور اپنی رکنیت کی تصدیق کرتے ہوئے اضافی الفاظ یا ریمارکس کا استعمال کرنے سے گریز کریں ۔خیال رہے کہ اوم برلا کا یہ فیصلہ تب سامنے آیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کے بعد نئی کابینہ میں نئے رکن پارلیمان نے حلف لیا ہے۔ خیال رہے کہ متعدد رکن پارلیمان نے حلف لینے یا اپنی رکنیت کی تصدیق کرنے کے بعد ’’جے سنودھان‘‘ اور ’’جے فلسطین‘‘ جیسے نعرے لگائے تھے۔ چھتر پال سنگھ گنگوار، اترپردیش کے بریلی سے بی پی کے رکن پارلیمان، نے اپناحلف لینے کے بعد ’’جے ہندوراشٹرا‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: خان یونس سے انخلاء کے بیچ ’’سیف زون‘‘ پر اسرائیلی حملہ
بعد ازیں برلا نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہےجو رکن پارلیمان کے حلف لینے یا رکنیت کی تصدیق کرنے کے حوالے سے قواعد بنائے گی۔ لوک سبھا کے طریقہ کار اور کاروبار کے قواعد کے قاعدہ ۳۸۹؍ میں ترمیم کی گئی ہے۔ اوم برلا نے ایوان زیریں کے متعدد معاملات کو منظم کرنے کیلئے ’’اسپیکر کی جانب سے احکامات میں‘‘ تازہ شق داخل کی ہے جو قوانین میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔
نئے قواعد کے مطابق لوک سبھا کے تمام رکن پارلیمان پر حلف لیتے ہوئے اضافی الفاظ یا تاثرات استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ہاتھرس: سانحہ کیلئے حکومت ذمہ دار ہے، اکھیلش یادو کی حکومت پر تنقید
دہ ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ پارلیمانی معاملات کے وزیر کرن رجیجو نے کہاکہ نئے قوانین کے تحت رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے تا کہ اس بات کی یقین دہانی کی جا سکے کہ ایوان کی کارروائی میں کوئی خلل نہ آئے۔ کرن رجیجو نے الزام عائد کیا کہ متعدد رکن پارلیمان نے حلف لیتے ہوئے ’’موقع کا زبردست استعمال کیا ہے۔‘‘