Inquilab Logo

لکھنؤ بارش سے بے حال، جگہ جگہ پانی بھر گیا، دیوار گرنے سے ۹؍ ہلاک، ۳؍ بچے شامل

Updated: September 17, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Lucknow

ریاستی حکومت نے مہلوکین کے ورثاء کیلئے ۴۔۴؍ لاکھ کی عبوری راحت کا اعلان کیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کا انتباہ، عام زندگی بری طرح  متاثر

Due to heavy rain in Lucknow, the place got waterlogged and the citizens had to face problems.Picture:INN
لکھنؤ میں شدید بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بھر گیا اور شہریوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تصویر:آئی این این

 لکھنؤ میں ۲۴؍ گھنٹوں  تک ہونے والی  لگاتار  بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو اسکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی آفت یا پریشان میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے  جگہ جگہ پانی بھر جانے سے جہاں عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی  وہیں شہر کے دلخوش علاقے میںجمعرات کو دیر رات بارش کی وجہ سے زیر تعمیر دیوار کے گر جانے سے اس کی زد میں آکر ۹؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ان میں ۳؍ بچے شامل ہیں۔ مہلوکین دیوار کے قریب ہی  جھگی جھوپڑی میں  رہتے  تھے۔ جس وقت دیوار گری وہ محو خواب تھے۔   محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کا انتباہ دیا ہے۔ لکھنؤ کے ڈی ایم سوریہ پال گنگوار نے لگاتار بارش کے دوران پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملنے کے پیش نظر لکھنؤ کے شہری اور دیہی علاقوں میں۱۲؍ویں تک کے سبھی سرکاری، پرائیویٹ اور امداد یافتہ اسکولوں  بند   رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کی کمشنر روشن جیکب کی ہدایت پر ڈی ایم گنگوار نے ضلع لکھنؤ میں۱۵؍ستمبر کی رات سے ہورہی لگاتار بارش کے پیش نظر مقامی افراد کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسم نے پہلے ہی۱۷؍ستمبر تک بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے مقامی افراد کو پوری طرح   احتیاط  برتیں۔ اس درمیان ڈویژنل کمشنر جیکپ نے پانی جمع ہونے والے علاقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل کو جانا۔ موصول اطلاع کے مطابق لگاتار ہورہی باش کی وجہ سے لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں بجلی  کابحران بھی پیدا ہورہا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے راجدھانی کے تمام علاقے گزشتہ رات اندھیرے میں رہے۔ اس بیچ ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو پانی  ابال کر پینے اورنزدیکی ہیلتھ سنٹر سے بلیچنگ پاوڈ و کلورین کی گولیاں حاصل کر نے کی تجویز دی  ہے۔   اُدھر کینٹ میں واقع دلخوش علاقے میں ایک زیر تعمیر دیوار کے منہدم ہونے سے دب کر مرنے والوں کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ ان کا تعلق جھانسی کے پچوارا گاؤں  سے ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے  پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے  مہلوکین کے ورثاء کیلئے ۴۔۴؍ لاکھ روپے کی عبوری راحت کا اعلان کیا ہے۔  یہ حادثہ  رات تقریباً۳؍ بجے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں  ۲؍ زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK