• Tue, 30 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سن رائزرس حیدرآباد محمدسمیع کولکھنؤ سپرجائنٹس کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے لیے تیار

Updated: November 14, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے قبل ایک اور بڑی ڈیل سامنے آئی ہے، جس کے تحت سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) محمد سمیع کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو ٹریڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Mohammed Shami.Photo:INN
محمد سمیع۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے قبل ایک اور بڑی ڈیل سامنے آئی ہے، جس کے تحت سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) محمد سمیع کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو ٹریڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق محمد سمیع   کے بدلے ایل ایس جی، ایس آر ایچ کو ۱۰؍ کروڑ روپے ادا کرے گی۔ یہی وہ رقم ہے جس پر ایس آر ایچ نے محمد سمیع کو آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی نیلامی میں خریدا تھا۔  سمجھا جا رہا ہے کہ اس ٹریڈ کے حوالے سے دونوں فرنچائزیز کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے، تاہم محمد سمیع  کی جانب سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ آئی پی ایل نے کھلاڑیوں کی ریلیز لسٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ ۱۵؍ نومبر دوپہر تین بجے تک مقرر کی ہے۔
 مارچ ۲۰۲۵ء میں چیمپئن ٹرافی فائنل کے بعد محمد سمیع  ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ پکی نہیں کر پائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں منتخب نہ کیے جانے پر وہ مایوس ہوئے تھے۔ایک خراب آئی پی ایل سیزن کے بعد انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے بھی نہیں منتخب کیا گیا۔ آئی پی ایل ۲۰۲۲ء سے  ۲۰۲۴ء تک محمد سمیع  گجرات ٹائٹن (جی ٹی) کا حصہ رہے۔ انہوں نے ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۳ء میں پاور پلے کے پہلے ۶؍ اوورس میں۲۸؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس مرحلے میں ان کے بعد ٹرینٹ بولٹ (۲۰) اور محمد سراج (۱۵) کا نمبر آتا ہے۔۲۰۲۴ء میں وہ انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے جبکہ ۲۰۲۵ء میں پاور پلے کے دوران۹؍ اننگز میں۳ء۱۰؍  کی اکنامی سے صرف۵؍ وکٹ حاصل کر سکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:دھیرج بومّا دیورا اور انکیتا بھکت نے ریکرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا

محمد سمیع فٹنیس، فارم اور رفتار کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے، ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کیا ایس آر ایچ انہیں آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے پہلے برقرار رکھے گا۔ خیال ہے کہ گزشتہ ہفتے ایل ایس جی کی جانب سے ٹریڈ کی پیشکش ملنے سے پہلے ڈینیل  ویٹوری کی قیادت والا تھنک ٹینک اس معاملے پر غور کر رہا تھا۔ ایل ایس جی میں محمد سمیع  سابق ہندوستانی گیندبازی کوچ بھرت ارون کے ساتھ دوبارہ جڑیں گے جو اس وقت فرنچائز کے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہیں۔ ارون، محمد سمیع  کے ساتھ ساتھ جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، امیش یادو اور محمد سراج کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK