• Sun, 20 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میکلمور تنازع کے بعد پہلے کنسرٹ میں ایڈ شیرن اسٹیج پر رو پڑے

Updated: September 20, 2026, 7:18 PM IST | New York

میکلمور تنازع کے بعد پہلے کنسرٹ میں ایڈ شیرن اسٹیج پر رو پڑے، جس کے بعد مداحوں نے کہاکہ وہ اس ناروا سلوک کے مستحق نہیں تھے، فلاڈیلفیا میں کنسرٹ میں موجود مداحوں نے کہا کہ وہ انگریز موسیقار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Singer Ed Sheeran. Photo: X
گلوکار ایڈ شیرن۔ تصویر: ایکس

غزہ کی صورتحال تباہ کن اور ناقابلِ برداشت ہے: ایڈ شیرن
گلوکار ایڈ شیرن نے ہفتے کی شب اپنے انفرادی کنسرٹ کا آغاز غزہ کے حوالے سے گفتگو سے کیا اور کہا کہ غزہ کی صورتحال ’’تباہ کن اور ناقابلِ جواز‘‘ ہے۔شیرن نے فلاڈیلفیا کے لنکن فنانشل فیلڈ اسٹیڈیم میں رات کے وقت کہا: تباہی کے حجم اور شہریوں، خصوصاً بچوں کی جانوں کے ضیاع نے میرا دل توڑ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی اور پرفارمنس سیاست کے بجائے اتحاد اور انسانیت کے پیغام کے گرد ہوں۔بعد ازاں انہوں نے اس تنازع کا بھی ذکر کیا جو ان کے میوزک ٹور میں شامل دیگر فنکاروں کے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دستبردار ہونے کے بعد پیدا ہوا۔
ایڈ شیرن کے مداحوں نے امریکہ میں ان کے پہلے کنسرٹ کے دوران گلوکار کی حمایت کی، جب غزہ میں تنازعے کے بارے میں اسٹیج پر تبصروں کے بعد میکنمور کے ٹور سے نکالے جانے پر تنازع بھڑک اٹھا تھا۔گلوکار کے جاری’’ دی لوپ ٹور ‘‘کے تمام اوپننگ ایکٹ نے تصدیق کی کہ وہ باقی تمام تاریخوں سے دستبردار ہو رہے ہیں، یہ اس وقت ہوا جب ریپرجن کا اصل نام بینجمن ہیگرٹی ہےکو لائن اپ سے ہٹا دیا گیا۔شیران کے بیکنگ بینڈ، بیوگا، نے بھی ٹور سے دستبرداری کا اعلان کیا، اور انسٹاگرام پر کہا کہ وہ میکنمور کے پیغام کی ”مکمل حمایت“ کرتے ہیں۔تاہم،سنیچر کی رات فلاڈیلفیا کے لنکن فنانشل فیلڈ اسٹیڈیم پہنچنے والے کنسرٹ جانے والوں نے کہا کہ وہ انگریز موسیقار کے وفادار ہیں۔انہیں میں سے ایک ،پنسلوانیا کے شہر سکرانٹن سے تعلق رکھنے والے جیمز ویبر چہارم نے کہا: ”میں ایڈ کے ساتھ ہوں۔ میرے خیال میں سیاست کا ایک وقت ہوتا ہے اور موسیقی کی تقریب ان جگہوں میں سے ایک نہیں ہے۔“ان کے والد جیمز ویبر سوم نے کہا: ”سب ٹھیک ہو جائے گا۔ چند مہینوں میں یہ معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا۔ وہ اس کا مستحق نہیں ہے،میرے خیال میں اس نے صحیح کام کیا، اپنے عقیدے پر قائم رہا اور مداح اس کی حمایت کریں گے۔“ 
اس کے علاوہ فلاڈیلفیا کی کیساندرا رویرا نے کہا: ”ہر ایک کی اپنی رائے ہے اور یہ ٹھیک ہے،میں یہاں اچھا وقت گزارنے اور ایڈ شرن کو دیکھنے آئی ہوں۔میں پورا سال اسے دیکھنے کے لیے انتظار کر رہی تھی، اس لیے میں شو دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔“کینیڈا سے ڈوین اسمتھ نے کہا: ”ہم صرف ایڈ شیرن کے لیے یہاں ہیں۔ سیاست کو ایک طرف رکھیں، ہمیں صرف موسیقی پسند ہے۔ ہم اس کی حمایت کے لیے یہاں ہیں۔ آج رات فلسطین یا اسرائیل کے بارے میں نہیں، ہمارے لیے صرف موسیقی کے بارے میں ہے۔‘‘ان کی اہلیہ مینڈی نے مزید کہا، ”وہ حیرت انگیز فنکار ہیں اور ہم شو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔“تاہم اسٹیڈیم کو جانے والے سب وے اسٹیشن کے باہر، مقام سے کچھ سو میٹر دور، فلسطین کے حق میں ایک چھوٹا مگر بلند آواز احتجاج کیا گیا۔
واضح رہے کہ۳۵؍ سالہ گلوکار نے جنوری میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے اپنے عالمی دورے کا آغاز کیا۔یہ دسمبر میں میکسیکو سٹی میں اختتام پذیر ہوگا، فلاڈیلفیا کے بعد شمالی اور جنوبی امریکہ میں کل ۱۶؍ شوز اب بھی شیڈول ہیں۔ایکٹس کے دستبردار ہونے سے پہلے، کنسرٹ کا آغاز پہلے سپورٹ ایکٹ کے ساتھ شام ساڑھے ۵؍ بجے ہونا تھا، دروازےساڑھے ۴؍بجے کھلنے تھے اور شیرن رات ۸؍ بجے اسٹیج پر آنے تھے۔بعد ازاں سنیچر کے شو کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے ۵؍ سے رات۸؍ بجے کر دیا گیا۔جبکہ دروازے شام۶؍ بجے کھلے۔
واضح رہے کہ شیرن کے ٹور سے دستبردار ہونے والے دیگر فنکاروں میں آئرش گلوکار ایرون رو، گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار فنیاس، جو بلئی آئلیش کے بھائی ہیں، اور ڈنمارک کے گلوکار لوکاس گراہم شامل ہیں۔پیر کے روز، میکنمور نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور دعویٰ کیا کہ شیران اور ان کی ٹیم نے انہیں لوپ ٹور سے ”نکالنے کا فیصلہ“ کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ایک شو کے دوران، ریپر نے کہا تھا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں فراموش نہیں کیا گیا۔ جس کے وضاحت میں شیرن نے منگل کو انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ بیان میں جواب دیا، اور کہا کہ میکنمور کو ٹور سے نکالنے کا فیصلہ پروموٹر کا تھا، ان کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”آنے والی ٹور تاریخوں نے بتایا تھا کہ اگر وہ اب بھی حمایت کر رہے ہیں تو وہ شوز واپس لے لیں گے“، اور مزید کہا کہ گلٹ اسٹیڈیم کے مالک رابرٹ کرافٹ، جہاں انہیں پرفارم کرنا تھا، ان میں شامل تھے۔شیرن نے مزید کہا: ”میں ملوث نہیں ہوں۔اس تباہ کن تنازعے پر میرے ذاتی خیالات ہیں۔صرف اس لیے کہ میں عوامی طور پر بولنے کا انتخاب نہیں کرتا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے خیالات نہیں ہیں، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں پرواہ نہیں کرتا،اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اپنے ذاتی انداز میں مقاصد کی حمایت نہیں کرتا۔‘‘ دی شیپ آف یو کے گلوکار نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے سے برہم ہیںاور میکنمور کاایک فنکار کے طور پراحترام کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں رو نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں شیرن کا دفاع کیا، اور مطالبہ کیا کہ ”رابرٹ کرافٹ جیسے لوگوں اور صیہونی لابیوں کو زیادہ توجہ دی جائے جو ان لوگوں کی آوازیں خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو نسل کشی کےخلاف آواز بلند کر رہے ہیں، وہ نسل کشی جو اس وقت فلسطین میں ہو رہی ہے۔“

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK