• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدنپورہ : حافظہ خان لویزا کی ایشین اوپن کراٹے چمپئن شپ میں شاندارکامیابی

Updated: October 11, 2025, 4:26 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

عصری تعلیم کے ساتھ حفظ کیا ہے۔کک باکسنگ ، تائیکوانڈو اور اوینم کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔ کراٹے کے مقابلوں میں۲؍گولڈ سمیت ۱۰؍میڈل جیتے ہیں۔

Khan Louisa Ziauddin. Photo: INN
خان لویزا ضیاءالدین۔ تصویر: آئی این این
یہاںبیت کی چال میں رہائش پزیر مہاراشٹر کالج کی بارہویں جماعت کی طالبہ حافظہ خان لویزا ضیاءالدین نے حال ہی میں  ایشین اوپن کراٹے چمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر ۱۸؍ کے فائنل مقابلہ میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے ۔اسے سلورمیڈل سےنوازاگیا ہے جبکہ اوّل پوزیشن سری لنکاکی طالبہ نے حاصل کی ہے۔ خان لویز ا نے عصری تعلیم کے ساتھ حفظ کیا ا ور کک باکسنگ ، تائیکوانڈو اور اوینم کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔ اس   نے کراٹے ریفری کا کورس بھی مکمل کرلیا ہے۔ فی الحال وہ اس کے امتحان کی تیاری میں مصروف ہے۔ لویزا نےکراٹے کے متعددمقابلوں میں ۱۰؍میڈل حاصل کئے ہیں جن میں ۲؍گولڈ میڈل شامل ہیں۔   
انجمن اسلام بیگم شریفہ کالسیکر انگلش ہائی اسکول، بیلاسس روڈ، ناگپاڑہ سے ایس ایس سی پاس کرنے والی خان لویزا کو کراٹے سیکھنے کا شوق ۸؍ویں جماعت سے ہوا ۔اسکول کی جانب سے ایک مرتبہ ناگپاڑہ پر واقع بڈکون فائونڈیشن کے زیرنگرانی جاری کراٹے کلاس میں جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں ادارہ   کے نگرا ں اور کراٹے کوچ خان صلاح الدین سر کے لیکچر اور ڈیمو سے متاثر ہو کر اس  نےسیلف ڈیفنس کے تحت کراٹے سیکھنے کا فیصلہ کیا ۔ بعدازیںمذکورہ کراٹے کلاس جوائن کی۔ یہاں سے کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کاآغاز ہوا۔ اپنی شاندار کارکردگی سے انٹراسکول، ڈی ایس او، اسٹیٹ اور نیشنل مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ۱۴؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ایشین کراٹے چمپئن شپ میں انڈر ۱۸؍ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔ فائنل میں بھی عمدہ صلاحیت کی بنیادپراپنی کامیابی درج کرائی۔ اب وہ عالمی کراٹےمقابلہ میں حصہ لینےکی خوہشمند ہے۔ ایک سوال کےجواب میں لویزا نے بتایا کہ ’’والدہ کی خواہش پر ۲۰۱۹ء میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK