Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرما کی تعطیلات میں مدینہ منورہ بدستور زائرین کیلئے کشش کا مرکز  بن رہا ہے

Updated: August 04, 2026, 10:31 AM IST | Madinah

مدینہ منورہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو اپنی دینی عظمت، تاریخی مقامات، ثقافتی و تفریحی حوالوں سے زائرین کو عبادت اور مدینہ کے تمدنی ورثے کی تلاش کا ایک متوازن اور جامع تجربہ فراہم کرتا ہے۔

A breathtaking view of the Prophet`s Mosque and its surroundings. Photo: INN
مسجد نبوی اور اطراف کا روح پرور نظارہ۔ تصویر: آئی این این

مدینہ منورہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو اپنی دینی عظمت، تاریخی مقامات، ثقافتی و تفریحی حوالوں سے زائرین کو عبادت اور مدینہ کے تمدنی ورثے کی تلاش کا ایک متوازن اور جامع تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مسجد نبویؐ  اس دوران زائرین کی اولین منزل ہے جہاں اس کے گردونواح اور مرکزی علاقے میں رہائش، مارکیٹس اور دیگر خدمات کا بہترین نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کئی نمایاں معلوماتی مقامات بھی واقع ہیں جن میں ’مسجد نبویؐ کی تعمیر کا میوزیم: اور ’سیرت نبویؐ اور اسلامی تہذیب کا میوزیم‘ شامل ہیں۔ یہ دونوں مراکز جدید ترین ڈسپلے طریقوں کے ذریعے مسجد نبویؐ کی تاریخ اور سیرت نبوی کو تفاعلی انداز میں پیش کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ زائرین کو سیرتِ نبویؐ سے جڑے تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جن میں سب سے نمایاں مقام ’مسجد قبا‘ کا ہے جو ’جادہ قبا‘ (قبا ایونیو) کے ذریعے مسجد نبویؐ سے منسلک ہے۔ یہ شاہراہ پیدل چلنے والوں کے لیے ایک ایسی پرکشش گزرگاہ بن چکی ہے جہاں تاریخی روایتی رنگ کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں، ریستوراں، کیفے اور مقامی مصنوعات و تحائف پیش کرنے والی مارکیٹس موجود ہیں۔موسم گرما کے اس سیزن کے دوران مدینہ منورہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے معیاری تقریبات اور تجربات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جن میں زائرین کی خدمت کیلئے متنوع پروگرامز شامل ہیں۔ان میں موسمی بازار، ثقافتی و تفریحی مقامات، زرعی سیاحت کے مراکز کے ساتھ ساتھ ’مدینہ کھجور فیسٹیول‘ بھی شامل ہے جو زائرین کو کھجوروں کی مختلف اقسام اور ان کی مصنوعات سے روشناس کراتا ہے اور علاقے کے زرعی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔دوسری جانب مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی معیار زندگی کو بہتر بنانے، زائرین کے تجربے کو مزید  بڑھانے اور ثقافتی راہداریوں اور چوکوں کے ذریعے انہیں تاریخی و تہذیبی عمارات سے مربوط کرنے کیلئے مسلسل ترقی کے منصوبوں پر مسلسل عمل پیرا ہے جو سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور زائرین  اور اللہ کے مہمانوںکے تجربے کو بلند کرنے کے حوالے سے ’سعودی ویژن‘  کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK