• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور میں مہا وکاس اگھاڑی کا اتحاد، کانگریس کو سب سے زیادہ سیٹیں

Updated: December 29, 2025, 11:20 PM IST | Ali Imran | Nagpur

۱۲۹؍ سیٹوں پر کانگریس الیکشن لڑے گی جبکہ این سی پی (شرد) کے حصے میں ۱۲؍ اور شیوسینا (۱دھو) کے حصے میں ۱۰؍ سیٹیں آئیں

Congress is dominant in Nagpur (File photo)
ناگپور میں کانگریس کا دبدبہ ہے ( فائل فوٹو)

 ناگپور کارپوریشن الیکشن کیلئے مہاوکاس اگھاڑی میں اتحاد ہو گیا ہے۔   اتوار کی رات تینوں پارٹیوں کے درمیان  نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ کانگریس کے ناگپور شہر صدر وکاس ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ اس فیصلے کے مطابق کانگریس سب سے زیادہ ۱۲۹؍ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد) کو ۱۲ اور شیوسینا( ادھو)کو  ۱۰؍ سیٹیں دی گئی ہیں، جس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ 
  اطلاع کے مطابق اتوار کو دیر رات کانگریس کے ناگپور شہر صدر وکاس ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی، جس میں این سی پی( شرد) کے شہر صدر دُونیشور پیٹھے، سابق رکن اسمبلی پرکاش گج بھئے، شیکھر ساور باندھے، شیوسینا(ادھو) کے پارلیمانی حلقے کے سربراہ ستیش ہرڈے، ضلع صدر پرمود مانمو ڑے، کشور کومیریا، کانگریس رکن اسمبلی ابھیجیت ونجاری  ، گریش پانڈو، بنٹی شیلکے، اُوماکانت اگنی ہوتری، اتل کوٹیچا، شیخ حسین و دیگر قائدین موجود تھے۔ میٹنگ میں این سی پی نے ۲۴؍ سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا اصرار تھا کہ شہر کے ہر اسمبلی حلقہ میں کم از کم ۴؍ سیٹیں پارٹی کیلئے چھوڑ دی جائیں لیکن کانگریس لیڈر ۱۰ سیٹوں سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں تھے۔ دونوں جماعتیں اپنے موقف پر قائم  رہیں۔ بحث تو تھم گئی تاہم کشیدگی برقرار رہی۔ تینوں پارٹیوں کو ڈر تھا کہ معاملہ حل نہیں کیا گیا تو پارٹیاں خود کے بل پر لڑنے کا فیصلہ کر سکتی ہیں جو کہ ووٹوں کی تقسیم کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس صورت حال کا اندازہ ہوتے ہی عین وقت پر این سی پی نے ۱۲ سیٹوں پر سمجھوتہ کرلیا۔ شرد پوار گروپ کو اہمیت دیتے ہوئے کانگریس نے فیصلہ کیا کہ این سی پی کے امیدوار کانگریس کی ۳ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ دوسری جناب شیو سینا (ادھو) نے کانگریس سے ۳۰ سیٹوں کا مطالبہ کیا لیکن انہیں صرف ۱۰ سیٹیں دی گئیں۔
  صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دُونیشور پیٹھے نے کہا کہ ہم نے مزید سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن کانگریس کا موقف تھا کہ ۱۰ ؍سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جا سکتیں۔ اس کے بعد اسمبلی وار سیٹوں پر بحث ہوئی۔ آخر میں کانگریس نے ۱۰؍  سیٹیں دینے پر آمادگی ظاہر کی جس پر ہم راضی ہو گئے۔ ناگپور میں کانگریس کی اچھی پکڑ ہے۔ اسلئے خواہشمند امیدواروں کی یہاں تعداد سب سے زیادہ ہے جسکے نتیجے میں یہاں بغاوت کا امکان بھی زیادہ ہے۔ اسلئے کانگریس نے یہاں اپنے تقریباً ۲۵ فیصد امیدواروں کا ہی فیصلہ کیا ہے۔ بغاوت سے بچنے کیلئے کانگریس نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان ناموں کا اعلان پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن یعنی منگل کو کیا جائے گا۔ اسکے بعد، اے بی فارم امیدواروں یا انتخابی افسران کو ژونل انتخابی دفاتر میں پہنچائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ناگپور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا شہر ہے اس لئے یہاں بی جے پی بھی خاصی مضبوط ہے۔ 

nagpur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK