• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور میں کسانوں کی قرض معافی کیلئے ’مہا یلغار ٹریکٹر مورچہ‘

Updated: October 29, 2025, 12:07 AM IST | Nagpur

پرہار سنگھٹنا کے صدر بچوکڑونے وزیراعلیٰ فرنویس کو انتباہ دیا: ’’مطالبات پورے نہ کئے تو شدید احتجاج ہوگا‘‘

Bachchu Kadru can be seen riding a tractor among the protesters.
ٹریکٹر پر سواربچو کڑو مظاہرین کے درمیان ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں

پرہار سنگھٹنا کے صدر بچو کڑو نے کسانوں کے قرض معافی کے مطالبے پر جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اب یہ لڑائی براہ راست زمین پر لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس مطالبے کے تحت بچو کڑو کی قیادت میں منعقد ’’مہا یلغار  ٹریکٹر مورچہ‘‘ کو ریاست بھر کے ہزاروں کسانوں کی جانب سے بڑے پیمانے حمایت حاصل ہوئی ہے۔ یہ ٹریکٹر مارچ منگل کو ناگپور پہنچا۔ اس دوران، بچو کڑو نے مطلع کیا ہے کہ وہ کسانوں کے قرض کی معافی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ،’’ہم آج شام ۵؍بجے تک انتظار کریں گے۔‘‘
 بچو کڑو نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو انتباہ دیا کہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا تو وہ وزیر اعلیٰ فرنویس کے بنگلے ’’رام گیری‘‘ تک مارچ کریں گے۔ پریس کانفرنس میں بچو کڑو نے کہا کہ ذات پات، فرقہ، پارٹی کو ایک طرف رکھ کر ہر کسان اس مارچ میں شریک ہوا ہے۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی۔ ناگپور میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ کسان اکٹھا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ریاستی حکومت کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ بچو کڑو نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے مسائل وزیر اعلیٰ فرنویس اور وزیر چندر شیکھر باونکولے کو بھیجے ہیں۔ وہ شام تک فیصلہ کر لیں۔ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک دو دن کی جنگ نہیں ہے۔ یہ لڑائی تب سے جاری ہے جب سے ہم نے رائے گڑھ سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ آج کسان بہت مشکل میں ہیں۔ اس لیے فیصلہ لینا بہت ضروری ہے۔ یہ صحیح وقت ہے، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ بچو کڑو نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے ہوئے بغیر ہم کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

nagpur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK