• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’لاڈلی بہن اسکیم میں ۱۶۵؍ کروڑ روپے کا گھوٹالا ہوا ہے ‘‘

Updated: December 13, 2025, 1:39 PM IST | Agency | Nagpur

وزیر برائے بہبودیٔ خواتین واطفال کا ایوان میں اعتراف، نااہل امیدواروں کے سبب حکومت کو نقصان اٹھانا پڑا

Minister for Women and Child Development Aditi Tatkare. Picture: INN
وزیر برائے بہبودیٔ خواتین واطفال ادیتی تٹکرے۔ تصویر:آئی این این
مہاراشٹر کی وزیر برائے بہبودیٔ  خواتین و اطفال ادیتی ٹٹکرے نے جمعہ کو اسمبلی  کے سرمائی اجلاس کے دوران انکشاف کیا کہ لاڈلی بہن اسکیم کے تحت ۱۶۵؍  کروڑ روپے کا بڑا گھوٹالہ ہوا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیران کن طور پر ۱۲؍ ہزار ۴۳۱؍ مردوں نے خود کو لاڈلی بہن   ظاہر کرتے ہوئے اس سرکاری اسکیم کا غلط فائدہ اٹھایا، جبکہ ۷۷؍ ہزار نااہل خواتین نے بھی جعلی دستاویزات کے ذریعے رقم حاصل کی۔
وزیر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ فائدہ اٹھانے والے مردوں نے تقریباً ۲۵؍ کروڑ روپے کا غبن کیا ہے، جب کہ نااہل خواتین کے رقم حاصل کرنے کی وجہ سے بھی حکومت کو ۲۵؍ کروڑ روپےکا نقصان ہوا ہے۔  مزید برآں، یہ بھی سامنے آیا کہ ۹؍ ہزار ۵۲۶؍ سرکاری خواتین ملازمین نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکیم سے فائدہ اُٹھایا، جس سے مجموعی رقم ۱۴۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ادیتی ٹٹکرے نے واضح کیا کہ حکومت نے اس پورے گھوٹالے کی رقم کی وصولی اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے، اور سرکاری ملازمین سے بھی یہ رقم واپس لی جائے گی۔
اسمبلی میں ایک رکن کے اس سوال پر کہ لاڈلی بہن اسکیم کی رقم ۱۵۰۰؍ سو روپے سے بڑھا کر ۲۱۰۰؍ روپے کب کی جائے گی؟ وزیر نے بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے مطابق یہ وعدہ مناسب وقت پر پورا کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاڈلی بہن اسکیم ۲۰۲۴ء میں اسمبلی الیکشن سے قبل مہایوتی حکومت نے نافذ کی تھی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK