• Mon, 23 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج سے مہاراشٹر اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایک اور اجلاس

Updated: February 23, 2026, 9:52 AM IST | Mumbai

حزب اختلاف نے صدائے احتجاج بلند کی، اسے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔

Members of the ruling party at the Tea Party. Photo: INN
حکمراں محاذ کے اراکین ٹی پارٹی میں  ۔ تصویر: آئی این این

مہایوتی حکومت کا تقریباً ۵؍ ہفتوں تک جاری رہنے والا اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر۲۳؍ فروری سے ممبئی میں واقع ودھان بھون میں شروع ہورہا ہے۔ اجلا س سے ایک روز قبل اتوار کو حکومت کی جانب روایتی چائے پارٹی کا انعقاد کیاجس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا۔ 
چونکہ حکومت کے دونوں ایوانوں (قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل )میں اپوزیشن لیڈر کاعہدہ خالی اور نامزدگی کے باوجود حکومت کی جانب سے ان کی تقرری نہیں ہوئی ، اس لئے یہ اسمبلی اجلاس بھی اپوزیشن لیڈرکے بغیرہی شروع ہوگا۔ حکومت کے اس رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئےشیو سینا (ادھو) کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے اقتدار میں آنے والی مہایوتی کی حکومت ڈرپوک ہے، اپوزیشن لیڈروں کے آئینی عہدوں پر تقرری نہ کر کے غیر آئینی کام کر رہی ہے اور یہ شرمناک ہے۔ 
سنجے راؤت کے مطابق دونوں ہی ایوان میں اپوزیشن کا تقرر نہ کرنے پر نہ صرف مہاراشٹر حکومت بلکہ وزیر اعظم کو بھی اس کانوٹس لینا چاہئے کہ اس ملک میں کس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ جو اپوزیشن لیڈر عوام کے مسائل کو پورے جوش سے اٹھا سکتے ہیں ان عہدہ کو حکومت نے خالی رکھا ہے اس کا کیا مطلب سمجھا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK