• Fri, 16 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر بلدیاتی انتخابی نتائج۲۰۲۶ء: ’مہایوتی‘ اور ٹھاکرے برادران میں سخت مقابلہ

Updated: January 16, 2026, 12:36 PM IST | Mumbai

ممبئی میں بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ٹھاکرے برادران کی جماعتیں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی) اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کئی وارڈز میں برتری کے ساتھ آگے ہیں۔

Thackeray brothers. Photo: PTI
ٹھاکرے برادران۔ تصویر: پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں ۲۹؍ میونسپل کارپوریشنز میں تقریباً ۵۰؍فیصد ووٹروں نے جمعرات کو اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ سب کی نظریں ممبئی پر مرکوز ہیں، جہاں ٹھاکرے برادران نے اپنی سیاسی وراثت واپس حاصل کرنے کیلئے دوبارہ اتحاد کر لیا ہے اور وہ بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کے مقابل میدان میں ہیں۔ 
ممبئی بی ایم سی الیکشن نتائج ۲۰۲۶ءکی تازہ خبریں لائیو

ٹھاکرے برادران۵۸؍ نشستوں پر سبقت میں
ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی)۵۳؍ وارڈز میں برتری حاصل کئے ہوئے ہے، جبکہ راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) ممبئی میں ۵؍ وارڈز میں آگے ہے۔

ابتدائی رجحانات میں ’مہایوتی ‘ کو سبقت

ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والے مہایوتی اتحاد اور شیو سینا (یو بی ٹی)ایم این ایس کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی (۸۰؍ سیٹیں )، شیو سینا (یو بی ٹی)ایم این ایس (۶۴؍سیٹیں )، کانگریس (۹؍سیٹیں )ممبئی کے انتہائی اہم بی ایم سی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں ۲۲۷؍ وارڈز میں ۱۷۰۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد۸۰؍ نشستوں کے ساتھ سبقت حاصل کئے ہوئے ہے، اس کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی)ایم این ایس۶۴؍ نشستوں پر جبکہ کانگریس۹؍ نشستوں پر آگے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK