Inquilab Logo

ریاست کے مختلف اضلاع میں یوم مہاراشٹر تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا

Updated: May 02, 2024, 9:48 AM IST | Nagpur

ناگپور میں دیویندر فرنویس کے ہاتھوں پرچم کشائی، ناندیڑ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو اعزاز، ایوت محل میں بھی سرکاری تقریب کا انعقاد

Right: Saluting the flag in Nagpur
دائیں:ناگپور میں جھنڈے کو سلامی دی جا رہی ہے

ریاست کے مختلف اضلاع میں تزک واحتشام کے ساتھ بدھ کو یوم مہاراشٹر منایا گیا۔ روایتی انداز میں پرچم کشائی کے علاوہ کئی طرح کے پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔ 
 ناگپور میں دیویندر فرنویس کے ہاتھوں پرچم کشائی 
 یوم مہاراشٹر کے موقع پر ناگپور کے کستورباچند پارک   میںنائب وزیراعلیٰ اور ضلع کے نگراں وزیر  دیویندر فرنویس کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔  اس موقع پر انہوں نے کہا ’’مہاراشٹر نے ملک کی ترقی اور سماج کی تبدیلی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ یہی نہیں مہاراشٹر نے مختلف شعبوں کے علاوہ صنعت و حرفت میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہاراشٹر دن کے موقع پر ہم خوشحال ریاست کی تمنا کرتے ہیں اور ریاست کی ترقی کی دعا کرتے ہیں۔‘‘     انہوں نے اس موقع پر یوم مزدور کا تذکرہ کرتے ہوئے محنت و مزدوری کرکے زندگی گزارنے والوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈیویژنل کمشنروجے لکشمی بدری، پولیس کمشنر  ڈاکٹر رویندر سنگل، اسپیشل پولیس کمشنر چھیرنگ دورجے، ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن ایٹنکر، ضلع پریشد چیف آفیسر سومیا شرما، پولیس ایس پی ہرش پوددار سمیت مختلف عہدیداران   موجود تھے۔
 ناندیڑ: سرکاری ملازمین کو اعزاز
  ناندیڑ میں پولیس پریڈ گراؤنڈپر  کلکٹر ابھجیت راوت نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے اور ضلع کے باشندوںک و  یوم مہاراشٹر کی  مبارکباد دی۔  اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ششی کانت مہاورکر، ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال، ضلع  سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری کرشنا کوکاٹے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی فوڈے، ایڈیشنل کلکٹر پانڈورنگ بورگونکر، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈدکر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اویناش کماراور  دیگر سینئر افسران اور مجاہدین  آزاد ی اوران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔   پرچم کشائی اور پرچم کشائی کے بعد ڈیویژنل کمشنر آفس کی طرف سے منتخب کردہ آدرش تلاٹھی  اوماکانت دتارام بھنگے کو  ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ  کے دنیشور سوریاونشی اور نیلیش نیورتی کامبلے کو کلکٹر نے ان کی شاندار کارکردگی کیلئے اعزاز سے نوازا ۔   ضلع پولیس فورس کی بینڈ ٹیم نے ریاستی ترانے کے ساتھ قومی ترانہ بھی پیش کیا۔ 
 ایوت محل میں  سنجے راٹھور کے ہاتھوںپرچم کشائی 
 ایوت محل میں نگراںو زیر سنجے راٹھو کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اس  موقع پر کلکٹر ڈاکٹر پنکج آشیا، سی ای اوار پتکی،  ایس پی   ڈاکٹر پون بنسوڑ، ایڈیشنل کلکٹر انل کھنڈاگلے کے علاوہ مختلف  افسران اور عام شہری موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK