• Sat, 07 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر: ایف ڈی اے نے بلنکٹ، زیپٹو اور دیگر کے لائسنس معطل کردیئے

Updated: November 07, 2026, 1:42 PM IST | Mumbai

دیوالی سے قبل ریاست میں ۱۰۵؍ مراکز پر کارروائی، ناسک ڈویژن میں ۳۹، ممبئی میں ۲۸، پونے میں ۲۰، امراوتی میں ۱۵؍ کے خلاف ایکشن لیاگیا۔

FDA chief Takaram Munde. Photo: INN
ایف ڈی اے سربراہ تکارام منڈے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعہ کو بتایا کہ دیوالی سے قبل خصوصی معائنہ مہم کے دوران مختلف خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد بلنکٹ اور زیپٹو سے منسلک اداروں سمیت کھانے پینے کی اشیا کے ۱۰۵؍ کاروباری مراکز کے لائسنس معطل کئےگئے ، جبکہ ۷؍اداروں کو کاروبار بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے کے ایک بیان کے مطابق یہ کارروائی۴؍ اور ۵؍ نومبر کو ریاست بھر میں کی گئی۔ لائسنس معطل کیے جانے والے اداروں میں فوری سامان کی ترسیل کرنے والے پلیٹ فارم بلنکٹ اور زیپٹو بھی شامل ہیں۔معطل  کئےگئے۱۰۵؍لائسنسوں میں سے۳۹؍ ناسک ڈویژن،۲۸؍ممبئی،۲۰؍پونے،۱۵؍ امراوتی، دو  اورنگ آباد  اور ایک تھانے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ تیز رفتار عدالتی شنوائی بنیادی حق ہے‘‘

جن ۷؍ اداروں کوکاروبار بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان  میں سے۳؍پونے، ۲؍ امراوتی اور ایک ایک ممبئی اور کوکن میں  ہیں۔ ایف ڈی اے کے مطابق لائسنس معطل کئے جانے والے اداروں میں ممبئی کے بلنک کامرس پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیپٹو لمیٹڈ کے علاوہ غذائی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریاں، مٹھائی کی دکانیں، ہوٹل، ریستوراں اور کیٹرنگ کے کاروبار بھی شامل ہیں۔

معائنے کے دوران کئی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔ ان میں   اشیائے خوردونوش کی تیاری اور ذخیرہ میں صاف صفائی کا فقدان، کھانے پینے کی اشیا کو غلط طریقے سے رکھنے اور پیک کرنے، کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے مناسب انتظامات نہ ہونے، درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کا انتظام نہ ہونا اور لازمی ریکارڈ و سرٹیفکیٹ دستیاب نہ ہونا شامل ہیں۔ ۲؍ روزہ مہم کے دوران ایف ڈی اے نے۷۰؍سے زائد اداروں سے۳۹؍ہزار ۴۸۵ء۴۲؍ کلوگرام غذائی اشیا ضبط کیں جن کی مالیت ایک کروڑ۳۵؍لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ اشیا میںماؤا، کھویا، پنیر، گھی، خوردنی تیل، فرسان (روایتی نمکین اشیا)، خشک میوہ جات اور مختلف قسم کی مٹھائیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK