Inquilab Logo

بجلی تقسیم کاری شعبے میں ملازمین کی بھرتی کا عمل مہاراشٹر حکومت شروع کرے:شرد پوار

Updated: February 11, 2023, 12:55 AM IST | Mukhtar Adil | nashik

ناسک کے گولف کلب میدان میں منعقدہ مہاراشٹر الیکٹریسٹی ورکرز فیڈریشن کے بیسیویں سالانہ جلسے سے خطاب میں مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پوار نے مزید کہا کہ بجلی تقسیم کاری ترمیم شدہ ایکٹ ۲۰۲۲ء کسی بھی شکل میں منظور ہونے نہیں دیا جائے گا

Chhagan Bhujbal and others welcoming Sharad Pawar on his arrival at Nashik
ناسک آمد پر شردپوار کا استقبال کرتے ہوئے چھگن بھجبل اور دیگر افراد

 مہاراشٹر الیکٹریسٹی ورکرز فیڈریشن کے ۲۰؍ویں سالانہ جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے بانی و سینئر رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے کہا کہ مرکزی حکومت اِس کوشش میں ہے کہ پارلیمنٹ میں ایوانِ زیریں کی طرح ایوان بالا میں بھی بجلی تقسیم کاری ترمیم شدہ ایکٹ ۲۰۲۲ءمنظور کرلیا جائے۔حکمراں پارٹی نے ایوانِ زیریں میں اکثریت کے بَل بُوتے پر پاس کروالیا ہے لیکن راجیہ سبھا میں معاملہ ہنوز معلق ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ  مذکورہ ایکٹ کسی بھی شکل میں منظور نہ ہونے دیا جائے ۔حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کے نمائندے پورے اتحاد اور طاقت کیساتھ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔پوار نے کہا کہ بجلی تقسیم کاری ترمیم شدہ ایکٹ ۲۰۲۲ء نقصان دہ ثابت ہوگا ۔الیکٹریسٹی سپلائی  شعبے میںکام کرنے والے بے روزگاری کا شکار ہوجائیں گے۔کاشت کاری ، صنعتی اور تجارتی شعبوں کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی مذکورہ ایکٹ انتہائی نقصان دہ ہے۔
 شندے فرنویس حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے این سی پی سربراہ  نے کہا کہ برقی توانائی تقسیم کاری شعبے میں ۴۰؍سے ۴۵؍ہزار اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ان اسامیوں کی بھرتی کا عمل مہاراشٹر گورنمنٹ شروع کرے ۔ یومیہ اُجرت اور ٹھیکے طرز پر ملازمین ،مزدوروں اور افسروں سے کام لینے کی بجائے انہیں مستقل ملازمت دی جائے ۔دوسری ریاستوں سے ٹھیکے طرز پر اور یومیہ اُجرت کی بنیاد پر کام کیلئے افراد کو لایا جارہاہے ۔مقامی ہنر مند اور باصلاحیت بے روزگار گھوم رہے ہیں۔
 کامریڈ اے بی بردھن اور کامریڈ دتا جی دیشمکھ کو یاد کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ انہوں نے بجلی شعبے میں کام کرنے والوں کے علاوہ محنت کش طبقے کیلئے طویل عرصے تک جدوجہد کی ہے۔ چھترپتی شاہو مہاراج نے رادھا نگری میں باندھ (ڈیم )تعمیر کیا ۔اسی باندھ پر بجلی کی پیدوار کے منصوبے روبہ عمل ہوئے ۔ایسے افراد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔انہیں یاد رکھتے ہوئے کام کاج کرتے رہنا وقت کی ضرورت ہے۔
  مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے ناسک پہنچے این سی پی سربراہ شرد پوار کاچھگن بھجبل نے کیا ۔ بھجبل نالج سٹی گرائونڈ پر ہیلی پیڈ پرشاندار استقبال کے وقت سابق رکن پارلیمنٹ دیوی دا س پنگڑے، ایم ایل اے انیل بھسار ،نتن پوار ، ہیرامن کھوسکر ،سابق ایم ایل اے ہیمنت ٹکلے ، کامریڈ موہن شرما،کامریڈ اتُل کمار انجان (کسان سبھا لیڈر)،کامریڈ پنڈت رائو کماوت کے علاوہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی اور مہاراشٹر الیکٹریسٹی ورکرز فیڈریشن کے اہم لیڈران شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK