Inquilab Logo

مہاراشٹر کے عازمین کی ۲۵۹۶؍تک ویٹنگ لسٹ کنفرم

Updated: May 28, 2023, 10:23 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کو ۳۱؍مئی تک حج خرچ ،ضروری کاغذات ، بھرا گیافارم اور اوریجنل پاسپورٹ وغیرہ جمع کرانے کی ہدایت ۔اس کے علاوہ ۴۵۰۰؍ نمبر تک ویٹنگ لسٹ کےعازمین بھی اپنا اوریجنل پاسپورٹ جلد ازجلد جمع کروادیںتاکہ ضابطوں کی خانہ پُری پیشگی طور پرمکمل کرلی جائے

Less than a month left to pay Hajj members (file photo)
حج کے ارکان ادا کرنے کیلئے اب ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ( فائل فوٹو)

مہاراشٹر کے عازمین حج  کی ۲۵۹۶؍تک ویٹنگ لسٹ کنفرم ہوگئی ہے۔ان تمام عازمین کو ۳۱؍ مئی تک حج خرچ ،ضروری کاغذات ، بھرا گیافارم اور اوریجنل پاسپورٹ وغیرہ جمع کروانے کی ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے ۴۵۰۰؍ نمبر تک ویٹنگ لسٹ کےعازمین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا اوریجنل پاسپورٹ حج کمیٹی میں جلدازجلد جمع کروادیںتاکہ ان کےلئے بھی ضابطوں کی خانہ پُری پیشگی طور پرپوری کرلی جائے ، تاکہ ویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے کی صورت میںانہیں محض حج خرچ ہی جمع کروانا  باقی رہے گا۔ اس ہدایت کی وجہ یہ ہےکہ اب عازمین کی روانگی کےایام میں زیادہ دن نہیںبچے ہیں۔
۳۱؍مئی تک حج خرچ جمع کروانے کاحکم 
 ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسرامتیاز قاضی نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ جن عازمین کی ویٹنگ لسٹ کنفرم ہوگئی ہے ان کوپیغام بھیجا جارہا ہے کہ وہ ۳۱؍مئی تک حج خرچ حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میںجمع کرواکر اس کی سلپ ریاستی حج کمیٹی میںجمع کروادیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’اس تعلق سے مرکزی حج کمیٹی نے سرکیولر بھی جاری کردیا ہے۔‘‘
 ان سےیہ پوچھنے پرکہ محض ۴؍دن میںعازمین کوحج خرچ جمع کروانے کیلئے کہا جارہاہے ،اتنے کم وقت میںممبئی سے روانہ ہونے والے عازمین کیلئے ۳؍لاکھ ۵؍ہزارروپے جمع کروانا اورپھر عازمین کو ذاتی خرچ کیلئے ریال کاانتظام کرنے میں دشواری ہوگی، تو انہوںنےکہاکہ’’دراصل پہلے ہی عازمین تک یہ پیغام پہنچادیا گیا تھا کہ ویٹنگ لسٹ والے عازمین اپنی پیشگی تیاری جاری رکھیں اورکاغذات وغیرہ حج کمیٹی میںجمع کروا دیںتاکہ جب ان کا نمبر آئے تو انہیں رقم وغیرہ کا انتظام کرنے میں کوئی دشواری پیش  نہ  آئے۔اس لئے امیدہے کہ عازمین حج خرچ اوردیگر دستاویزات آسانی کےساتھ مقررہ  وقت کے اندر جمع کروادیں گے۔‘‘
 امتیازقاضی نےیہ بھی بتایاکہ ’’ریاستی حج کمیٹی نے اپنے طور پریہ کوشش کی ہے کہ جہاںتک  ویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے کی امید ہے ،ان عازمین کوپہلے سے ہی ذہنی طور پرتیار رکھا جائے اوران کے کاغذات وغیرہ منگوالئے جائیںتاکہ جب بھی مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ویٹنگ لسٹ کنفرم کئے جانے کا حتمی اعلان کیا جائے اور اس تعلق سے سرکیولر جاری ہو تو مزیدانتظار نہ کرنا ہواورعازمین یہ نہ سمجھیںکہ ان کوعین وقت پراطلاع دی جارہی ہے۔‘‘
ممبئی اورمہاراشٹرکے عازمین کی صورتحال   
 ۲۰۲۳ء کے لئے مہاراشٹر سے کُل۲۳۹۸۲؍ عازمین  کی درخواستیں موصول ہوئیں ،آبادی کے تناسب سے یہاں  ۱۵۰۳۰؍ کوٹہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے اب تک ۲۵۹۶؍نمبرتک ویٹنگ لسٹ کنفرم ہوچکی ہے ۔ جبکہ ۵۰۰ ۴؍ نمبرتک کے ویٹنگ لسٹ میںشامل عازمین کواپنے کاغذات اوراوریجنل پاسپورٹ حج کمیٹی میں جمع کروانے کوکہا گیاہے ۔ اس کا مطلب  ہے کہ  یقینی طور پرتو نہیں کہا جا سکتا لیکن۴۵۰۰؍ نمبر تک کے عازمین کا نام کنفرم ہونے کے بھی امکانات ہیں۔  اب تک  جن عازمین کی ویٹنگ لسٹ کنفرم ہوگئی ہے ان کو۳۱؍مئی تک حج خرچ جمع کروانے کی حج کمیٹی نے ہدایت دی ہے۔
کیا ضروری کاغدات عازمین کوجمع کرانے ہیں
 (۱)بھرے گئے حج فارم کی کاپی (۲)اوریجنل پاسپورٹ (۳)کوروناکی دونوں خوراک والا سرٹیفکیٹ (۴) گورنمنٹ میڈیکل آفیسر کا دستخط شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ (۵)حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے حج خرچ کی اوریجنل رسید (۶) ۲؍پاسپورٹ سائزفوٹو۔ 
  یاد رہےکہ حج کے ارکان جون کے آخر میں ادا کئے جائیں گے۔ اس لحاظ سے اب ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے حاجیوں  کے مکہ مکرمہ پہنچنے کیلئے ۔ اس لحاظ سے حتی الامکان تمام امور کو نپٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK