Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے ڈی ایم سی میں مہایوتی کا غلبہ، تینوں اہم کمیٹیوں کے چیئرمین بلامقابلہ منتخب

Updated: April 07, 2026, 4:01 PM IST | Ejaz Abduilghani | Kalyan

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) میں سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بالآخر شندے سینا نے بازی مار لی ہے۔میونسپل کارپوریشن کی ۳؍ انتہائی اہم کمیٹیوں کے چیئر مین کا انتخاب بلامقابلہ مکمل ہو گیا ۔

KDMC.Photo:INN
کے ڈی ایم سی ۔تصویر: آئی این این
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) میں سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بالآخر شندے سینا نے بازی مار لی ہے۔میونسپل کارپوریشن کی ۳؍ انتہائی اہم کمیٹیوں کے چیئر مین کا انتخاب بلامقابلہ مکمل ہو گیا ۔ حکمران اتحاد مہایوتی نے حکمت عملی کے تحت نشستوں کی تقسیم کرتے ہوئے حزب مخالف کو مقابلے کی کوئی گنجائش نہیں دی جس کے نتیجے میں تینوں عہدوں پر واحد امیدواروں کے انتخاب کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
 
 
 
میونسپل کارپوریشن کی سیاست میں ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانے والی اسٹینڈنگ کمیٹی کی صدارت شندے سینا کے ملیش شیٹی کے حصے میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو کارپوریشن کا خزانہ کہا جاتا ہے لہٰذا اس پر شندے سینا کا قبضہ سیاسی طور پر انتہائی اہم ماناجا رہا ہے۔ اسی طرح خواتین و بہبود اطفال کمیٹی کی کمان بھی شندے سینا کی ساریکا جادھو کو سونپی گئی ۔ دوسری جانب حلیف جماعت بی جے پی کے حصے میں ایجوکشن کمیٹی آئی ہے جس کے چیئرمین کے طور پر ابھجیت تھرول کی تاج پوشی کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین ملّیش شیٹی نے کہا کہ گزشتہ ۵؍  برسوں سے انتخابات کے تعطل کی وجہ سے کئی کام رکے ہوئے تھے۔ میں تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا اور کارپوریشن کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کی ترقی کیلئے ٹھوس فیصلے کئے جائیں گے۔ ادھر تعلیمی کمیٹی کے سربراہ ابھجیت تھرول نے اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل اسکولوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کرنا ان کا اولین مقصد ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK