موجودہ حالات میں جبکہ شہر ومضافات کے تمام علاقوں میں مساجد سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کیلئے پولیس کی جانب سے سختی برتی جارہی ہے، ماہم جامع مسجد کے ٹرسٹیان نےایسا اَیپ متعارف کرایاہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے ماہم جامع مسجد کی اذان لائیوسنی جاسکتی ہے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 8:36 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mahim
موجودہ حالات میں جبکہ شہر ومضافات کے تمام علاقوں میں مساجد سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کیلئے پولیس کی جانب سے سختی برتی جارہی ہے، ماہم جامع مسجد کے ٹرسٹیان نےایسا اَیپ متعارف کرایاہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے ماہم جامع مسجد کی اذان لائیوسنی جاسکتی ہے۔
موجودہ حالات میں جبکہ شہر ومضافات کے تمام علاقوں میں مساجد سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کیلئے پولیس کی جانب سے سختی برتی جارہی ہے، ماہم جامع مسجد کے ٹرسٹیان نےایسا اَیپ متعارف کرایاہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے ماہم جامع مسجد کی اذان لائیوسنی جاسکتی ہے۔
اس تعلق سے جامع مسجد کےٹرسٹی فہد خلیل پٹھان نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’پولیس کی سختی کےسبب اوپر لگائےگئے لاؤڈاسپیکر کےتار کاٹ دیئے گئے ہیں اور اسے ڈھک دیا گیا ہے، حالانکہ پولیس اہلکاروں کی ضد تھی کہ لاؤڈاسپیکر نکالاجائے لیکن وہ اس طرح سے فٹ کیاگیا ہے کہ اسے توڑنا پڑتا، اس لئے اسے ڈھکا گیا ہے اور اس کی جگہ مسجد کے احاطے میں ۱۰x۱۵؍ کا اسپیکربھی لگادیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے مصلیان نے یہ شکایت کی کہ اذان کی آواز نہیں آتی ہے۔ اس کا حل اس طرح تلاش کیا گیا کہ تمل ناڈو کے ترونیلی شہر کی ایک کمپنی جس کے ذمہ دارمحمد علی ہیں، کا تیار کردہ ’آن لائن اذان ‘اَیپ پر ماہم جامع مسجد کو رجسٹرڈ کیا گیا اور مسجد کے دروازے پرکیو آر کوڈ لگادیا گیا ہے۔ اسے اسکین کرکے ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ماہم جامع مسجد کی اذان لائیوسنی جاسکتی ہے۔ اسے عام کرنے کی غرض سے الگ الگ وہاٹس ایپ گروپ میں بھی شیئر کیا گیاہے۔ ‘‘انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ’’ایک دن قبل اسے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پرچلایا گیا، اس کے بعد منگل سےباضابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے۔ مصلیان کیو آر کوڈ استعمال کرکے اس سے جڑسکتے ہیں اور کسی بھی جگہ رہتے ہوئے اذان لائیوسن سکتے ہیں۔ اب تک کئی مصلیان یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ ‘‘