Inquilab Logo

ملاڈ: چھٹی لائن کا کام آگے بڑھانے کیلئے بکنگ آفس اوردواخانہ کی منتقلی

Updated: December 31, 2023, 8:48 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

چھٹی لائن کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے ملاڈ اسٹیشن پر بکنگ سینٹر اور ہیلتھ پوسٹ منتقل کردیا گیاہے۔

The dispensary at Malad station is being demolished for the sixth line. Photo: INN
چھٹی لائن کیلئے ملاڈ اسٹیشن پر واقع دواخانہ کو توڑا جا رہا ہے۔۔ تصویر : آئی این این

چھٹی لائن کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے ملاڈ اسٹیشن پر بکنگ سینٹر اور ہیلتھ پوسٹ منتقل کردیا گیاہے۔اس سے بہت سے مسافر لاعلم‌ ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے  تیزی سے کام آگے بڑھانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کئی رکاوٹیں درپیش ہیںجس سےبہت سوچ سمجھ کر کام آنے بڑھانا ہوگا۔اس کے آگے بکنگ سینٹر ہے ،اس سےآگے خود کارزینہ اورفٹ اوور بریج ہے ۔ ابھی بکنگ آفس سے پہلے تک ہی کھدائی کی گئی ہے۔ یادرہےکہ اکتوبر اورنومبر کے شروع تک ۲۲؍ دنوں تک بلاک کرکے باندرہ سے گورے گاؤں کے درمیان چھٹی لائن کا کام پورا کیا گیا تھا۔ اس وقت مسافروں کوزبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈھائی ہزار سے زائد سروسیز منسوخ کی گئی تھیں۔ 
اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوسمیت ٹھاکور نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ’’چونکہ نئی لائن بچھانے میں کئی طرح کے کام ہوتے ہیں اس لئے بنیادی کاموں کوکرتے ہوئے پروجیکٹ کوآگے بڑھایاجارہا ہے۔ب کنگ آفس کوبریج کے نیچے کنٹینر میں منتقل کیا گیا ہے اورآٹو میٹک وینڈنگ مشینو ں کو بھی شفٹ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دواخانہ بھی منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ رہا تھا۔ ‘‘
 انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’ابھی نہیں لیکن کچھ وقت کےبعد پھر بلاک کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیرکام آگے بڑھانا مشکل ہوگا لیکن اس کےلئے پہلے پوری تیاری کی جائےگی اوریہ کوشش کی جائے گی کہ مسافروں کو دشواری نہ ہو۔‘‘ چیف پی آر اونے مزیدبتایا کہ’’ جب چھٹی لائن کاکام بوریولی تک پورا ہوجائے گا تو بوریولی تک سفر کرنے والے مسافروں کے پاس ویسٹرن اور ہاربر، دونوں لائنو ںسے سفر کرنے کی سہولت ہوگی۔ ابھی محض گورے گاؤں تک ہی ہاربرلائن کی ٹرینیںچل رہی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK