Inquilab Logo

ملائیشیا : آتش بازی کے ساتھ آزادی کی۶۶؍ویں سالگرہ کاجشن

Updated: September 01, 2023, 11:33 AM IST | Agency | Kuala Lumpur

سلطان عبداللہ نےملائیشیا کےعوام کو یاد دلایا کہ اتحاد اور ہم آہنگی ہی عوام کی بھلائی کی کلید ہے۔

A scene from Independence Day celebrations in Putrajaya.Photo. AP/PTI
پتراجایا میں جشن یوم آزادی کا ایک منظر۔۔ تصویر: اےپی / پی ٹی آئی

 ملائیشیا نے جمعرات کوپریڈ، آتش بازی اور بڑے پیمانے پر تقریبات کے انعقاد کے ساتھ یوم آزادی کی ۶۶؍ ویں سالگرہ منائی۔یادرہے کہ ملائیشیا نے ۳۱؍ اگست۱۹۵۷ء کو برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے ہزاروں باشندوں نے بدھ کی رات دیر گئے حب الوطنی کے گیت گا کر اور دیگر تقریبات کے ذریعہ یوم آزادی کا جشن منایا اور اس جشن کا اختتام جمعرات کی صبح پتراجایا کے انتظامی مرکز میں بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی نگرانی میں پریڈ کے ساتھ ہوا۔ ملائیشیاکے بادشاہ کے ساتھ وزیر اعظم انور ابراہیم، کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی تقریب میں شامل تھے۔ آزادی پریڈ میں رقاصوں اور دیگر فنکاروں کے علاوہ ہزاروں فوجی اور سویلین اہلکاروں نے شرکت کی۔
سلطان عبداللہ نے ملائیشیاکے عوام کو یاد دلایا کہ اتحاد، ہم آہنگی اور عوام کی بھلائی ہی جنوب مشرقی ایشیائی قوم کی کلید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK