ملائیشیا آئندہ سال سے ہندوستانیوں کے لیے بلا ویزا داخلہ( ویزا فری انٹریٰ) ختم کردے گا، اس سے قبل ستمبر میں، کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سیاحتی ویزوں پر ملائیشیا جانے والے ہندوستانیوں کو ملک میں ملازمت اختیار کرنے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔
EPAPER
Updated: November 20, 2026, 6:02 PM IST | kuala lumpur
ملائیشیا آئندہ سال سے ہندوستانیوں کے لیے بلا ویزا داخلہ( ویزا فری انٹریٰ) ختم کردے گا، اس سے قبل ستمبر میں، کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سیاحتی ویزوں پر ملائیشیا جانے والے ہندوستانیوں کو ملک میں ملازمت اختیار کرنے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔
ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو کہا کہ ہندوستانیوں کے لیے دستیاب۳۰؍ روزہ ویزا استثنیٰ کی سہولت۳۱؍ دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔ ۲۰۲۳ءمیں، ملائیشیا نے ہندوستانی شہریوں کو۳۰؍ روزہ ویزا استثنیٰ دیا تھا، جس میں انہیں اپنی آمد سے تین دن پہلے صرف ملائیشیا ڈیجیٹل ارائیول کارڈ کے لیے رجسٹر کرنا ہوتا تھا۔ سہولت کو۲۰۲۶ء تک بڑھا دیا گیا تھا۔ تاہم یکم جنوری سے ملائیشیا میں داخل ہونے والے ہندوستانیوں کو اپنی آمد سے قبل درست ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
محکمہ نے کہا کہ ویزا کی درخواستیں یکم دسمبر سے MyVISA پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ، قطع نظر درخواست کے نتیجے، پالیسی میں کسی تبدیلی یا سفر کے منصوبوں میں بعد کی تبدیلیوں کے، ویزا پروسیسنگ فیس ناقابل واپسی ہوگی۔اس نے سیاحوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ملائیشیا میں اپنے پورے قیام کا احاطہ کرنے والی طبی انشورنس حاصل کریں، مزید کہا کہ غیر رہائشیوں کو طبی علاج اور دیگر صحت کی خدمات کے لیے ادائیگی کرنا اور تمام متعلقہ اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔
واضح رہےکہ ستمبر میں،کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سیاحتی ویزوں پر ملائیشیا جانے والے ہندوستانیوں کو ملک میں ملازمت اختیار کرنے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا،’’ ۳۰؍ روزہ ویزا فری سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ملازمت کی تلاش کے لیے ملائیشیا پہنچنے والے ہندوستانی شہریوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بہت سے ہندوستانی شہری بے ایمان ایجنٹوں کے ذریعے جھوٹے ملازمت کے وعدوں سے گمراہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ قیام، غیر قانونی حیثیت، استحصال، حراست اور قانونی کارروائی ہوتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد ایران سے ان تک رسائی کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا
مزید برآں وزارت نے کہا کہ ویزا فری انٹری کی سہولت ہندوستانی پاسپورٹ کے حاملوں کو ملائیشیا میں صرف سیاحت اور سماجی دوروں کے لیے۳۰؍ دن تک قیام کی اجازت دیتی ہے۔ ملک میں ملازمت اختیار کرنا امیگریشن قوانین کی ’’واضح خلاف ورزی‘‘ ہے۔