• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد ایران سے ان تک رسائی کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا

Updated: November 20, 2026, 1:44 PM IST | Agency | Vienna

تہران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو وارننگ دی ،خدشہ ظاہر کیا کہ ایجنسی کی جانب سے جمع کی گئیں معلومات کو اس کیخلاف فوجی حملوں کیلئے استعمال کیا جائیگا۔

The situation is such that Iran no longer has confidence in the IAEA. Photo: INN
حالات ایسے ہیںکہ ایران کو آئی اے ای اے پر اعتماد نہیں رہ گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں کے بعد اس سے اپنی جوہری تنصیبات کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے اور ان تک بلا روک ٹوک رسائی دینے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایران نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایجنسی کی جانب سے جمع کی جانے والی معلومات کو مستقبل میں اس کے خلاف مزید فوجی حملوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے رضا نجفی نے کہا کہ جب ایران کی جوہری تنصیبات کو فوجی حملوں کا خطرہ لاحق ہو، تو ایسے حالات میں تہران سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ایجنسی کے ساتھ معمول کے مطابق تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بلڈانہ: لونار جھیل عالمی ارضیاتی ورثے کی فہرست میں شامل

ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایران کے مشن نے ملک کا موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ جوہری تنصیبات پر بمباری نہیں کرسکتے، مستقبل میں مزید حملوں کی دھمکیاں بھی دیتے رہیں اور اس کے بعد تفصیلی معلومات اور بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ بھی کریں۔ایران نے ایجنسی کی جانب سے جمع کی جانے والی معلومات کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آئی اے ای اے کے اعداد و شمار جوہری حفاظتی اقدامات کی تصدیق کے مقصد سے جمع کیے جاتے ہیں، لیکن ان معلومات کو مستقبل میں  فوجی حملوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایرانی مشن نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر غیر مشروط تعاون کرنے کی کوئی بین الاقوامی ذمہ داری نہیں ہے۔رضا نجفی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ میں جوہری مواد سے متعلق معلومات کے تسلسل میں پیدا ہونے والے خلا کا جو ذکر کیا گیا ہے، اسے دیگر واقعات سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایجنسی کی رپورٹوں میں ایران کے جوہری بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے فوجی حملوں کے اثرات کا مناسب طور پر ذکر نہیں کیا گیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK