• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہم ہندوستانی، جمہوریت کے ڈھانچے کو ختم نہیںکرنا چاہتے، یہ ہمارےلئے مقدس ہے: راہل گاندھی

Updated: November 20, 2026, 1:41 PM IST | Agency | Chicago

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میںاپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ الینوائے میں واقع یونیورسٹی آف شکاگو میں ’ایران جنگ اور دنیا میں ہندوستان کا کردار‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے ہندوستان کے انتخابی نظام اور جمہوری صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میںاپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ الینوائے میں واقع یونیورسٹی آف شکاگو میں ’ایران جنگ اور دنیا میں ہندوستان کا کردار‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے ہندوستان کے انتخابی نظام اور جمہوری صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیاسیات کے پروفیسر رابرٹ پیپ کے ساتھ گفتگو میں راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے عوام کی نظر میں انتخابی عمل کی قانونی حیثیت (جواز) متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا’’اگر ہم اپوزیشن کے تمام کارکنوں سے کہیں کہ ٹھیک ہے، الیکشن مت لڑیں تو کیا ہوگا؟ اگر ہم کہیں کہ ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، تو اسی لمحے ہندوستانی جمہوریت ختم ہو جائے گی، اور ہم ہندوستانی جمہوریت کے ڈھانچے کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۷۰ء تک ہندوستان میں ہندو ۷۵؍ فیصد اور مسلمان۲۰؍ فیصد ہوںگے

کانگریس لیڈر نے۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر۲۰۲۴ء کے انتخابات میں ووٹر ہی غیر قانونی تھے یعنی ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا، وہ جعلی ووٹر تھے یا انہیں ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا تو پھر وہ انتخاب جائز کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘اپنے دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’میں آپ کو پھر بتاتا ہوں کہ برازیل کی ایک خاتون، جو کبھی بھارت نہیں آئی، اس نے بھارت کی ایک ریاست کے اسمبلی انتخاب میں۲۳؍ مرتبہ ووٹ ڈالا۔‘‘راہل گاندھی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی نظام کی مبینہ خامیوں کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK