• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے مالدیپ سے اپنے تمام فوجی واپس بلا لئے ہیں: مالدیپ حکومت

Updated: May 10, 2024, 1:47 PM IST | New Delhi

مالدیپ کے صدارتی دفتر کی ترجمان حینا ولید نے بتایا ہے کہ ہندوستان نے مالدیپ میں تعینات اپنے تمام فوجی واپس بلا لئے ہیں۔ مالدیپ حکومت کے مطابق صدر محمد معزو کی دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل ہی تمام ہندوستانی فوجیوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔

Modi with Moizzu. Photo: INN
نریندر مودی محمدمعزو کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

مالدیپ حکومت نے کہا کہ ملک کے صدر محمد معزو کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل ہی ہندوستان نے مالدیپ سے اپنے تمام فوجی واپس بلا لئے ہیں۔ خیال رہے کہ محمد معزو نے ہندوستان کو اپنے تمام فوجی مالدیپ سے ہٹانے کیلئے ۱۰؍ مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ واضح رہے کہ مالدیپ میں تعینات تقریباً ۹۰؍ ہندوستانی فوجیوں کی واپسی گزشتہ سال صدارتی مہم کے دوران معزو کا ایک اہم عہد تھا۔ اس حوالے سے صدارتی دفتر کی چیف ترجمان حینا ولید نے بتایا کہ مالدیپ میں تعینات ہندوستانی فوجیوں کا آخری فاقلہ اپنے وطن کو لوٹ گیا ہے۔تاہم، فوجیوں کی تعداد کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: دَم ہے تو بی جے پی اڈانی اور امبانی کیخلاف ای ڈی بھیجے:سپریہ شرینیت

خیال رہے کہ ہندوستانی فوج کے اہلکار ۲؍ ہیلی کاپٹر اور ڈورنیئر ایئر کرافٹ ، جو ہندوستان نے مالدیپ کو تحفہ میں دیئے تھے کو آپریٹ کرنے کیلئے مالدیپ میں تعینات تھے۔ قبل ازیں مالدیپ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ۵۱؍ فوجی پیر کو ہندوستان لوٹ جائیں گے۔ 
تاہم حکومت نے کاغذات کا حوالہ دیتے ہوئے ۸۹؍ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔۱۰؍ مئی سے قبل ہندوستان اور مالدیپ تمام فوجیوں کی وطن واپسی پرراضی ہو گئے تھے۔ جمعرات کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران وزرات خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا تھا کہ مالدیپ سے ہندوستانی فوجیوں کا پہلا اور دوسرا قافلہ وطن لوٹ چکا ہےاوراب ہندوستانی  ایوی ایشن پلیٹ فارمز کو چلانے کیلئے ’’قابل ہندوستانی تکنیکی عملے کی تعیناتی ہوئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نونیت رانا کی اسد الدین اویسی کو کھلی دھمکی، اویسی کا بھی جوابی حملہ

یہ تبدیلی مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کے ہندوستان کے دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی تھی۔ ہم منصب وزیروں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے بارے میںمیں گفتگوکی تھی۔ یاد رہے کہ محمد معزو کے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے ہٹانے کے بعددونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں تناؤ پید ا ہو گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK