Inquilab Logo

مالیگاؤں :بلامقابلہ انتخاب کا خدشہ،سابق رکن بلدیہ نےعریضہ حاصل کیا

Updated: May 01, 2024, 8:21 AM IST | Inquilab News Network | Malegaon

آمین انصاری کا دعویٰ ہے کہ ’’انڈیا اتحاد کی امیدوار بے دلی سےالیکشن لڑرہی ہیں،بھروسہ نہیں وہ عین وقت پرعریضہ واپس لے لیں، بی جے پی نے مدمقابل امیدواروں کو ہموار کرنا شروع کردیا ہے۔‘‘

Former Municipal Member Amin Ansari receiving the application form. Photo: INN
سابق رکن بلدیہ آمین انصاری عریضہ فارم حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

 ’’دھولیہ مالیگائوں پارلیمانی حلقے میں بھی بلامقابلہ نشست کی حصولیابی کیلئے بی جے پی نے شہ مات کاکھیل شروع کردیا ہے۔‘‘ مذکورہ دعوے کی بنیاد پر مالیگائوں کے سابق رکن بلدیہ محمد آمین انصاری نے امیدواری کا عریضہ حاصل کرلیا ہے۔ آمین انصاری نے کہا کہ ’’گجرات کے شہر سورت اور مدھیہ پردیش کے اندور میںکچھ ایسی ماحول سازی کی گئی کہ پارلیمانی نشست پربی جے پی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئے: امیت شاہ کا بنگال میں انتباہ، الیکشن کے بعد تشدد ناقابل برداشت ہوگا

جنہیں انڈیا الائنس اور کانگریس نے امیدوار نامزد کیاوہ عین وقت پرانتخابی منظرنامے سے غائب ہوگئے اور دیگر پارٹیوں یا آزاد امیدواروں کو بھی بی جے پی نے مبینہ طور سے سام دام دنڈ بھید کے سہارے اپنے خیمے میں شامل کرلیا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ’’مالیگاؤں دھولیہ لوک سبھا حلقے سے کانگریس کی نامزد اور انڈیا الائنس کی تائید کردہ امیدوارڈاکٹر شوبھا تائی بچھائو انتہائی بے دِلی سے پارلیمانی الیکشن لڑرہی ہیں۔ شوبھا اِس حلقے سے امیدواری کی خواہاں نہیں تھی ان سے زبردستی امیدواری کروائی جارہی ہے۔ حالات کے پیش نظر کوئی بھروسہ نہیں کہ ڈاکٹر شوبھا عین وقت پرامیدواری کا عریضہ واپس لے لیں۔ باوثوق ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ بی جے پی نے مد مقابل امیدواروںکوہموارکرنا شروع کردیا ہے۔‘‘
 خیال رہے کہ دھولیہ مالیگائوں پارلیمانی حلقے میں۲۰۰۹ءسے بی جے پی کا قبضہ ہے۔پہلی مرتبہ پرتاپ سونائو نے ،دوسری میعاد میں ہریش چندرچوہان اور سابقہ دس سالوںسے ڈاکٹرسبھاش رام رائو بھامرے یہاں سے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں۔ آمین انصاری نے کہا کہ ’’بھامرے تیسری مرتبہ کامیابی کا جھنڈاگاڑنے کیلئے کوشاں ہیں اُنہیں روکنے کیلئے امیدوار کا میدان میں رہنا ضروری ہے۔ ۳؍مئی کواپنا انتخابی عریضہ جمع کروادوں گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK