Inquilab Logo

مالیگائوں: بوگس چندہ خوری روکنے کیلئے جمعیۃ علماء (محمودمدنی) بھی کمربستہ

Updated: January 12, 2024, 11:31 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

تنظیم کے عہدیداروں کی اہم میٹنگ ، بوگس چندہ خوروں پر نکیل کسنے کے تعلق سے۱۰؍ نکاتی منصوبہ ترتیب۔

Most of the religious institutions run with the support of the nation. Photo: INN
بیشتر دینی ادارے قوم کے تعاون سے چلتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

بوگس چندہ خوروں پر شکنجہ کسنے کیلئے جمعیۃ علماء (محمودمدنی ) بھی میدان میں اُتررہی ہے۔اس اہم مسئلے پر خصوصی مشاورتی نشست مولانا آصف شعبان کی صدارت میں دفتر جمعیۃ واقع سلیمانی چوک میں ہوئی ۔ شرکاءنے غوروخوض کے بعد چند اہم فیصلے کئے اور تحریری تجاویز کو بھی منظوری دی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جمعیۃ علماء (ارشدمدنی)کے مقامی صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے غربید مسجد میں ائمہ مساجد وذمہ داران کی مشاورتی میٹنگ میں بوگس چندہ خوروں پر نکیل کسنے سے متعلق اہم اعلانات کئے تھے۔
 قاری اخلاق احمد جمالی (سیکریٹری ) نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کےسربراہ مولانا محمودمدنی کی نگرانی میں جمعیۃ کے عہدیداران ، اراکین اور بہی خواہان قومی وملّی خدمات کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔ مسلمانوں کے مکاتب ،دینی ادارے اور رفاہی مراکز مخیران ملّت اور اصحابِ خیر کے ذریعے پورے ہوتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’چندے کیلئے سفیروں کی تصدیق اور دیگر معاملات میں شفافیت کی خاطر جمعیۃ علماء( محمودمدنی )نے ۱۰؍نکاتی منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اس منصوبے میں چندے کیلئے آنے والے سفیروں ، متعلقہ اداروں ، اُن کی سرگرمیوں ، اخراجات اور کارکردگی کے بارے میں باتیں شامل ہیں ۔احمد جمالی نے کہا کہ آئندہ ماہ رجب کی ۵؍تاریخ سے رمضان کے اخیر ایام تک تصدیق نامے جاری کرنے کا سلسلہ ہوگا ۔ ائمہ مساجد ،مخیران اور اصحابِ خیر حضرات جمعیۃ علماء کا تصدیق نامہ دیکھ کر امداد کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK