مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے ہر ہفتے سنیچر کو حج ٹریننگ سینٹرمیں رہنمایانہ کیمپ بھی منعقد ہورہاہے۔
EPAPER
Updated: August 11, 2025, 4:21 PM IST | Inquilab News Network | Malegaon
مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے ہر ہفتے سنیچر کو حج ٹریننگ سینٹرمیں رہنمایانہ کیمپ بھی منعقد ہورہاہے۔
محکمہ پولیس کی جانب سے مساجد میں مستعمل لاؤڈ اسپیٖکر سے متعلق متولیان کو دی گئی نوٹس کے جواب تیار کرکے پولیس محکمہ میں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملے میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے ہر ہفتے سنیچر کو حج ٹریننگ سینٹرمیں رہنمایانہ کیمپ بھی منعقد ہورہاہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اَب تک ۱۰۰؍ سے زائد مساجد کے ٹرسٹیان و ذمے داران نے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی نگرانی میں جاری ’وقف ہیلپ سینٹر‘سے استفادہ کیا ہے۔
مسجدوں کے ذمے داران کو لاؤڈ اسپیٖکر سے متعلق دی گئی ۹؍صفحاتی نوٹس کا قانونی جواب ایڈوکیٹ توصیف ،ایڈوکیٹ زاہد اقبال، ایڈوکیٹ خالد یوسف اور ایڈوکیٹ معصوم عنبر کی ٹیم نے تیار کرکے فراہم کیا ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اگلے ہفتے۱۶؍اگست سنیچر کا کیمپ مالیگاؤں مضافات کی مساجد کیلئے مختص ہوگا۔ اطراف کے دیہاتوں قصبوں میں جاری مساجد کے متولیان اور ذمے داران اِس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔