Inquilab Logo

مالیگائوں :منشیات کیخلاف سنی دعوت اسلامی کا اجلاس ، ۳؍اہم اعلانات

Updated: September 26, 2022, 2:36 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

کائونسلنگ سینٹر،منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے مالی مدد اور شہر کے ہر علاقے میں اصلاح المسلمین کمیٹی کے قیام کا عزم

Maulana Syed Amin-ul-Qadri while addressing p .Picture: Inquilab
منشیات کے خلاف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید امین القادری ۔ تصویر: انقلاب

:’انسانی بستیوں میں منظم سازش کے تحت نشیلی دوائیں اور دوسری چیزیں فروخت کی جاتی ہیں۔فروخت کرنے والے بیگانے نہیں ہوتے ۔ضرورت اِس بات کی ہے کہ منشیات فروخت کرنے والوں کو مکمل طور سے سماجی بائیکاٹ کیاجائے ،‘اِن خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ سیّد محمد امین القادری (نگراں سنی دعوت اسلامی ،مالیگائوں)نے کیا ۔
  اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج کے وسیع میدان میں عامتہ المسلمین وبرادران وطن کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’منشیات اور اس کے قبیح اثرات سے نئی نسل کو بچانے کیلئے سنّی دعوت اسلامی عملی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔اس کام کیلئے سب کا ساتھ چاہتی ہے۔اخلاص و محبت کے ساتھ کام کریں تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔‘‘
تین اہم اعلانات کئے گئے
شہید عبدالحمید روڈ پر واقع مسجد یارسولؐ اللہ میں کائونسلنگ سینٹر قائم کیاجارہاہے ۔یہاں نشے میں مبتلا افراد کی کائونسلنگ کی جائے گی۔
منشیات کے عادی افراد کے علاج ومعالجے اور ان کی امداد کیلئے تنظیم کی جانب سے اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔
شہر کے سبھی محلوں میں ’ایس ڈی آئی اصلاح المسلمین کمیٹی‘قائم کی جائے گی۔اس کے ذریعے ازدواجی وخانگی نیز دیگر اہم مسائل حل کئے جائیںگے۔
 سنی دعوت اسلامی نے نشہ کی تباہ کاریاں کے عنوان سے گزشتہ ۱۵؍دنوں سے شہر میں بیداری مہم شروع کرتے ہوئے زبردست ماحول سازی کی ۔اس کے اثرات جلسہ گاہ میں نظر آئے۔اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گرائونڈ میں سامعین کے بیٹھنے کیلئے جگہ کم پڑگئی اور اس سے زیادہ تعداد میں سننے والوں کا جم غفیر امام احمد رضا روڈ ،ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ واطراف ،رفیع احمد قدوائی روڈ پر موجود تھا۔منتظمین نے احتیاطی تدبیر اور شرکاکی کثرت کے پیش نظر پارکنگ کے انتظامات جلسہ گاہ سے ۵؍سو میٹر دوری پر کئے تھے ۔ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مالیگائوں محکمہ پولیس اور  بلدیہ کی جانب سے انتظامی امور میں زبردست مدد کی گئی۔

malegaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK