Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالونی میں ریڈی میڈ کارخانے میں بھیانک آتشزدگی

Updated: May 05, 2025, 12:00 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Malvani

کوئی جانی نقصان نہیں،ٹریفک جام کے سبب فائربریگیڈ تاخیر سے پہنچنے پر عوام برہم۔

A scene from the fire in Maloney. Photo: INN.
مالونی میں آتشزدگی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این۔

مالونی گیٹ نمبر۸؍ اے سی مسجد کے پیچھے ایک ریڈی میڈ کارخانے میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ ‌ آتشزدگی کا یہ واقعہ سنیچر کی شب میں تقریباً۹؍ بجے پیش آیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ‌ اس دوران دو سے تین سلنڈر پھٹنے کی بھی خبریں موصول ہوئیں مگر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ویسے بھی اگر سلنڈر پھٹتا تو اور بڑے پیمانے پر تباہی مچ جاتی اور جان جانے کا بھی اندیشہ رہتا۔ 
آگ لگنے کے سبب افراتفری مچ گئی، قریب کے گھروں سے بھی لوگ نکل کر بھاگنے لگے، ہرطرف بچاؤ اور آگ بجھاؤ، فائر بریگیڈ کو جلدی بلاؤ کا شور بلند ہوتا رہا۔ بالآخر فائر بریگیڈ عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ 
فائربریگیڈ کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں میں آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔ 
مقامی افراد سے بات چیت کرنے پر انہوں نے یہ کہہ کر ناراضگی ظاہر کی کہ اگر ٹریفک جام نہ ہوتا اور فائر بریگیڈ جلدی پہنچتا تو کم‌ نقصان ہوتا، فائر بریگیڈ آنے میں کافی وقت لگا،اس لئے شہری انتظامیہ اور مقامی ایم ایل اے کو اس جانب فوراً توجہ دے کر مکینوں کو ٹریفک سے نجات دلانا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK