Inquilab Logo

مالونی:غیر ذمہ داری سےپانی کنکشن کاٹنے پرسیلابی کیفیت

Updated: January 07, 2023, 10:36 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

۶۰۰؍ چھوٹے پائپ کاٹ کرقانونی کنکشن بڑے پائپ میں جوڑے گئےمگر کٹے ہوئے پائپ کو بند نہیں کیا گیا،نتیجتاً پانی کی بربادی ہوئی اور عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا

About 600 pipelines lying at Gate No. 7 of Maloney are being removed
مالونی کے گیٹ نمبر ۷؍پر بچھی ہوئی تقریباً ۶۰۰؍پائپ لائنوں کو ہٹایا جارہا ہے

یہاں کے گیٹ نمبر ۷؍ پر واقع زمزم  ہوٹل کے قریب سے گزرنے والے پانی کے سیکڑوںپائپ کاٹنے سے سڑک پرسیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔اس کی وجہ سے راہ گیروں ،طلبہ اور مصلیان کاچلنا دشوار ہوگیا۔مالونی گیٹ نمبر ۷؍ میںزمزم ہوٹل اورمچھلی مارکیٹ کے سامنے بی ایم سی نے ۶۰۰؍سے زائد لائنیں کاٹ دیں۔ دوسری جانب پانی کا نیاٹائم ٹیبل ،وقت میں کمی اورکم پریشر  بھی مکینوںکیلئےدردِ سربن گئے ہیں۔بی ایم نے ان مسائل کوفوری طور پرحل کرنےکی یقین دہانی کروائی ہے۔
 نمائندۂ انقلاب نےدیکھا کہ روڈپرالگ الگ لائنوں سے اس رفتار سے پانی بہہ رہا تھا جیسے جگہ جگہ سےچشمے پھوٹے ہوں۔ یہ صورتحال بی ایم سی کی غفلت اورصحیح طریقہ نہ اپنانے سے پیدا ہوئی ہےکیونکہ لائنیں کاٹنے سےپہلے مین لائن کوبند کیا جاناچاہئے تھا تاکہ لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہونے سے بچ جاتا اورلوگوں کوپریشانی بھی نہیں ہوتی۔ اس کا اعتراف بی ایم سی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامع مسجدکےقریب سڑک پر پانی کھولنے اوربند کرنے کے لئے بی ایم سی نےآناً فاناً نیا والو لگایاہےلیکن پلاسٹر کچا ہونے کے سبب فوری طورپروہاںچابی لگاکر ضائع ہو رہا پانی بند کیا جاناممکن نہیںتھا ۔اس لئے لوگ سیلابی کیفیت سے گزرنے پرمجبور ہوئے۔ 
 دوسری جانب زمزم ہوٹل کے قریب جہاں سےسیکڑوں لائنیں کاٹی گئی ہیںوہاں پائپ کا پہاڑ بنا  ہوا تھا جواب صاف ہوگیا ہے اوراس کی وجہ سے راستہ بھی کشادہ ہوگیاہے۔بی ایم سی کی اس کارروائی سےکچھ لوگ خوش ہیںکہ راستہ صاف ہوگیاتوبہت سے مکین ناراض ہیںکہ وہ پانی کی قلت سے دوچار ہورہے ہیں اور نئی پائپ لائن میںگندہ پانی دیر تک آنے سے ان کو اور بھی پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ جس طرح سے روڈ اورپانی کی پائپ لائن کا کام جاری ہے ،آنے والےوقتو ںمیںاس سے لوگوںکو کافی راحت ملے گی اور اس دفعہ یہ بھی امید ہے کہ انہیںبارش میںسیلابی کیفیت سے دوچار نہیں ہوناپڑے گا۔
 بی ایم سی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ کاٹی گئی لائنوں میںسے بہت سی لائنیں غیرقانونی تھیں ،جو قانونی تھیںان کودوسری لائن میں جوڑ کر سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ان حالات کا جائزہ جامع مسجدکےصدراجمل خان کےہمراہ مقامی رکن اسمبلی اسلم شیخ اورسابق کارپوریٹر ویریندر چودھری نےبھی لیا اورمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چند مکینوں سے بات چیت بھی کی گئی، سبھی نے تقریباًیکساں مسائل کاذکر کیا ۔
 بچے اسکول نہیں جاسکے
 شیخ صلاح الدین نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئےکہاکہ ’’ بی ایم سی کی جانب سے زیادتی کی گئی ہے۔پہلے زمزم ہوٹل کےقریب سےہمارا کنکشن تھا اورپانی صبح آتا تھا وہ بھی ۳؍ گھنٹےسے زیادہ وقت تک ۔ اب نئی لائن میںکنکشن گھر کے قریب توکیا گیا ہے لیکن پریشر کم ہے، دوسرے پانی سپلائی کا وقت رات میں کردیا گیاہےجس سےگھروالے سوگئے اوربچے اسکول نہیںجاسکے۔ اس کےعلاوہ پانی کا وقت محض ایک گھنٹے ہی ہے، اس میںبھی ۱۵؍منٹ گندہ پانی آتاہے۔ اس لئے ضرورت پوری ہونامشکل ہوگیا ہے۔ اس نئے نظام کو تبدیل کیا جانا بے حد ضروری ہے ۔‘‘
تین مسائل پریشان کن ہیں
 حافظ احمدحسین (موذن جامع مسجد) نے بھی یہی شکایت کی اوربتایاکہ ’’ ان کاکنکشن قانونی ہےلیکن مذکورہ تینو ں مسائل سے کافی پریشانی ہورہی ہےاس لئے پانی سپلائی کا وقت دن میںکیا جائے اور وقت بڑھایا جائے۔‘‘این ٹی سی سی اسکول کے قریب مقیم توفیق احمدنےبھی یہی شکایتیںکیں۔ان کا کہناتھا کہ غیرقانونی کنکشن کو کاٹ دیا گیا ،وہ بی ایم سی جانے لیکن ہم لوگ جو بل ادا کرتے ہیںان کوتوپانی ملناچاہئے لیکن نئی پائپ لائن میںپانی کم اورکنکشن زیادہ ہونےسے لوگ پریشان ہیںاورضرورت پوری نہیںہورہی ہے اس لئے ہمارے تینو ںمطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے تاکہ دشواری ختم ہو۔‘‘
مسائل کا اعتراف اورحل کروانے کی یقین دہانی 
 مقامی سابق کارپوریٹر ویریندر چودھری سے اس بابت پوچھنے پرانہوںنے بی ایم سی کے ذریعے کی گئی کارروائی اوراس کے سبب ہونے والی پریشانی کا ذکر کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی چونکہ نئی لائن میںلوگوں کوکنکشن دیا گیا ہے تاکہ ان کوپانی کی دقت نہ ہولیکن جن تین مطالبات یعنی پانی کی سپلائی کاوقت بدلنا، پریشر بڑھانا اوروقت ایک گھنٹےسےزیادہ کرنا ،ان تینوں باتوں پربی ایم سی کے افسران سے بات چیت کرنے کےبعد اس کو حل کروایا جائے گا۔‘‘
 مقامی رکن اسمبلی اورسابق ریاستی وزیراسلم شیخ نےکہاکہ’’روڈ اورپانی کی پائپ لائن کا کام تیزی سےجاری ہے اورکوشش کی جارہی ہےکہ آئندہ لوگو ںکوکوئی دقت نہ ہو۔ اس میںبڑی حد تک کام ہوچکا ہے اور روڈ اور گٹرکاکام بھی ہیم گری بلڈنگ سے آگے جاری ہے ، امید ہے کہ اس دفعہ بارش میں کوئی شخص پانی بھرنے یا نالا جام ہونے کی شکایت نہیںکرے گا ۔ اس کے علاوہ پانی کی سپلائی بھی پہلے سے کافی بہترہوجائے گی ،اس کے تعلق سے بھی کافی کام پورا کیا جاچکا ہے۔‘‘
 بی ایم سی انجینئرواٹر ڈپارٹمنٹ (پی نارتھ وارڈ)نروجیسورنے مذکورہ بالا مسائل اور۶۰۰؍ سےزائد پانی کی لائنیںکاٹنے کااعتراف کیا اورکہا کہ مین لائن پرانی ہونے کےسبب کنکشن کاٹنے کے بعد کافی پانی ضائع ہوا لیکن اسے درست کرلیا گیاہے۔اس کے علاوہ کی جانے والی کارروائی اور نئی لائن میںکنکشن منتقل کرنے سے مقامی لوگو ںکی پانی کی پریشانی ہمیشہ کے لئے دور ہوجائے گی اوران کے مطالبات پربھی توجہ دے کراسے حل کردیا جائے گا ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK