• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مالونی کے ٹریفک جام سے افطار کیلئے گھر پہنچنا مشکل ہوتا ہے

Updated: March 19, 2023, 11:11 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

مالونی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ میٹنگ میں مساجد کےٹرسٹیان نےکئی مسائل پیش کئے

Trustees presenting their issues at a meeting with Maloney police
مالونی پولیس کے ساتھ میٹنگ میں ٹرسٹیان اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے

رمضان المبارک میں انتظامات کےتعلق سے باہمی تبادلۂ خیال کے لئے مالونی پولیس کےسینئرانسپکٹر شیکھر بھالے راؤ کی جانب سے ٹرسٹیان مساجد کی سنیچر کو پولیس اسٹیشن میںمیٹنگ بلائی گئی۔اس میں ٹرسٹیان نے مختلف اہم مسائل پرپولیس کی توجہ مبذول کروائی۔ جامع مسجد کے صدراجمل خان نے خاص طور پر ٹریفک کامسئلہ اٹھایا اور کہاکہ قبرستان ناکہ سے ۸؍ نمبرتک اس قدر ٹریفک جام ہوتا ہے کہ روزہ دار کا افطارکیلئےگھر پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے ، بسا اوقات وہ راستے میںہی روزہ افطار کرنےپر مجبور ہوتے ہیں۔اسی طرح سحری کے وقت دودھ ، پاؤ اوردیگر اشیاء کی دکان والو ںکو پولیس والے پریشان کرتے ہیں۔اس پرتوجہ دی جائے ۔‘‘
 کچھ ٹرسٹیان نے اذان کے تعلق سے کہا کہ ’’رمضان میںخصوصی اجازت دی جائے تاکہ مائیک پراذان اورسحری کا اعلان کیا جاسکے،اس میںزیادہ وقت نہیںلگتا ہے۔‘‘ طیبہ مسجد کے ٹرسٹی نےکہاکہ’’رمضان المبارک میںتراویح کیلئے لوگ بڑی تعداد میںآتے ہیں، مسجد میںجگہ تنگ ہوجاتی ہے،عارضی طور پرروڈ پرایک ماہ تک نماز ادا کرنےکی اجازت دی جائے۔‘‘مولانا نوشاد احمد صدیقی نے کہاکہ ’’پولیس کی جانب سے ہر رمضان میںرعایت دی جاتی ہے اورہم ایک دوسرے کاتعاون کرتے ہیں جس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیںہوتا ہے ،اس دفعہ بھی ایسا ہی کیا جائے ۔‘‘ ان تمام باتوں پرسینئرانسپکٹرنے کہاکہ ’’ ٹریفک کے مسئلے کوحل کرنے کیلئے یہ کوشش کی جائے گی کہ ہاکرو ں کیلئے کوئی علاقہ مختص کردیا جائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔ اسی طرح سحری کیلئے دکانداروں کےتعلق سے بھی رعایت ہوگی۔ البتہ اذان اورسحری کیلئے مائیک کےاستعمال کے تعلق سے آپ لوگ واقف ہیںکہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کیاہے۔ اسکےعلاوہ روڈ پر نماز ادا کرنیکی اجازت نہیںہوگی کیونکہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگا ،البتہ فٹ پاتھ پرگنجائش ممکن ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK