Inquilab Logo

ممتا بنرجی کی بی جےپی پر تنقید،کوئی لیڈر قتل عام کی دھمکی بھلا کس طرح دے سکتا ہے

Updated: April 13, 2021, 12:27 PM IST | Agency | Kolkata

بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کے اس بیان پر کہ’ کوچ بہار جیسے مزید واقعات اور مزید ہلاکتوں کی ضرورت ہے‘ وزیراعلیٰ نے افسوس کااظہار کیا

Mamata Banerjee. Picture:INN
ممتا بنرجی ۔تصویر :آئی این این

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کوچ بہار جیسی مزید ہلاکت کی دھمکی دینے والے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر اس طرح قتل عام کی دھمکی کیسے دے سکتا ہے؟  بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش  کے اس بیان پر کہ’’ کوچ بہار جیسے مزید واقعات ہونے چاہئیں اور ہلاکتیں مزید ہونی چاہئیں‘‘ پر ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے سیاسی بیانات پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ خیال رہے کہ سنیچر کو کوچ بہار میں پولنگ کے دوران مرکزی فورسیز کی فائرنگ میں ۴؍افراد کی موت ہوگئی تھی۔اس پر چوطرفہ تنقید  ہورہی ہے لیکن مرکزی فورسیز اور الیکشن کمیشن نے صفائی پیش کرتے ہوئے  دعویٰ کیا تھا کہ مرکزی فورسیز نے مجبوری میں فائرنگ کی تھی  کیوں کہ بھیڑ ہتھیا ر سے لیس تھی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی تھی ۔ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ مرکزی فورسیز نے تمام مہلوکین  کے سینوں پر گولیاں ماری تھیں۔
 ممتا بنرجی نے اسی سلسلے میں پیر کو ندیا ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ سیاسی لیڈران کوچ بہار جیسے واقعات کی دوبارہ دھمکی دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہلاکتیں مزید ہونی چاہئیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ کوئی بھی انسان مارنے اور مرنے کی دھمکی کس طرح دے سکتا ہے؟ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ بی جے پی کے لیڈران کہہ رہے ہیں کہ اگر شرارتی لڑکے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے تو اس طرح کے واقعات مزید ہوں گے اور ہلاکتیں بھی زیادہ ہوںگی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کھلے عام دھمکی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران اپنے کارکنوںکو خود ماررہے ہیں اور اپنی گاڑیوں کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب بنگال اور ترنمول کانگریس کو بدنام کرنے کیلئےکیا جارہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے اور اس ساز ش سے قبل کوچ بہار میں راج بنشی بھائی کا قتل ہوا ہے ۔امیت شاہ نے اسے بھی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی فورسیز کے جوانوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونےوالوں کا تعلق اقلیتی فرقے ہے، اسلئے ممتا بنرجی خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ امیت شاہ بنگال کو مذہب کے نام پر تقسیم کررہے ہیں مگر یہ بنگال ہے اترپردیش اور گجرات نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK