مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رپوٹرس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کو جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس پر لوگوں کو دھوکہ دینے اور انتخابات سے پہلے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام عائد کیا۔
EPAPER
Updated: December 06, 2023, 7:02 PM IST | Kolkata
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رپوٹرس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کو جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس پر لوگوں کو دھوکہ دینے اور انتخابات سے پہلے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام عائد کیا۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے اسے ملک میں سب سے بڑا جیب کترا قرار دیا اوراس پر انتخابات سے پہلے ووٹروں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رپوٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں مسلسل ریاست کا دورہ کر رہی ہیں تا کہ زعفرانی پارٹی کیلئے ’’سیاسی خوراک‘‘حاصل کر سکیں۔ بی جے پی ملک میں سب سے بڑی جیب کتری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہر ایک کے خاطے میں ۱۵؍ لاکھ روپے جمع کروانے کا بی جے پی کا وعدہ، بعد میں نوٹ بندی اور آخر میں وباء کے دوران اچانک مفت راشن کی فراہمی کو بند کر دینا۔انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور انتخابات سے پہلے ان سے جھوٹے وعدے کئے ہیں۔ ٹی ایم سی بی جے پی کو پسند نہیں کرتی۔بڑی تعداد میں جعلی ملازمت کے کارڈز کو حذف کرنے کے بعد بھی اتر پردیش کو فنڈز ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے، بنرجی نے حیرت کا اظہار کیا کہ مرکز مغربی بنگال کو۱۰۰؍ دن کے کام کی اسکیم کے واجبات کیوں نہیں دے رہا ہے؟ گری راج سنگھ کی طرف سے انہیں مغربی بنگال کے واجبات حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کے مشورے پرانہوں نے کہا کہ وہ تین مرتبہ وزیر اعظم مودی سے مل چکی ہیں اور اگلے اپائمنٹ کیلئے ان سے وقت بھی طلب کیا ہے۔