Inquilab Logo

مرکز کے امتیازی سلوک کیخلاف ممتا بنرجی کا دھرنا

Updated: March 30, 2023, 1:58 PM IST | Kolkata

وزیراعلیٰ نے اپنے احتجاج کو’’ ملک بچاؤ،جمہوریت بچاؤ‘ ‘ تحریک کا حصہ بتایا

A `BJP washing machine` has also been placed in Mamata Banerjee`s demonstration hall, in which she put black cloth and took out white cloth and told how the stains of corrupt leaders are washed away as soon as they go to BJP.
ممتا بنرجی کے مظاہرہ گاہ میں ’بی جےپی واشنگ مشین‘ بھی رکھی گئی ہے جس میں  انہوں نے سیاہ کپڑا ڈال کر سفید کپڑا نکالا اور بتایا کہ کیسے بدعنوان لیڈروں کے داغ بی جےپی میں جاتے ہی دھل جاتے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی کولکاتا کے علاقے ایسپلانیڈ میں   امبیڈکر کے مجسمے کےسامنے بدھ کو مرکزی حکومت کے خلاف ۲؍ روزہ دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ان کا یہ دھرنا   ریاست کے خلاف مرکزی حکومت  کے سوتیلے سلوک کے خلاف ہے تاہم ممتا بنرجی نے اسے ’ملک بچاؤ، جمہوریت بچا‘ تحریک کا حصہ بھی بتایا۔ ٹی ایم سی کی سربراہ  نے الزام لگایا کہ مرکز نے ریاست کو منریگا پروجیکٹ اور اس کے ہاؤسنگ اور سڑکوں کے محکموں کے دیگر اقدامات کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جےپی کے زیرقیادت مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کے کل واجبات ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔
 ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے منریگا اور اندرا آواس یوجنا (دیہی) کیلئے فنڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی او بی سی طلبہ کی اسکالرشپ بھی روک دی گئی ہے۔ انہوں  نے کہاکہ’’میں ریاستی حکومت کو بدنام کرنے اور ہماری ریاست کو اس کے واجبات سے محروم کرنے کی اس ’آمرانہ کوشش‘ کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یہ (دھرنا) جاری رکھوں گی۔‘‘ یہ تیسرا موقع ہے جب ممتا بنرجی طور وزیر اعلی دھرنے پر بیٹھی ہیں۔
 اس سے قبل انہوں  نے  منگل کو ہگلی ضلع کے سنگور میں `پاتھ شری-راستہ شری پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ریاست کے۲۲؍  اضلاع میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور دیہی رابطہ مضبوط کرنے کے لئے۱۲؍ ہزار  کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے رابطہ بڑھانے کیلئے مغربی بنگال کی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ 
  بدھ کو مظاہرہ گاہ میں آئین کی نقل دکھاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کا یہ مظاہرہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے۔  انہوں نے کہاکہ ’’لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں ٹی ایم سی سربراہ کی حیثیت سے دھرنے پربیٹھی ہوں یا وزیراعلیٰ  کے طور پر ۔ میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں  دہری ذمہ داری نبھا رہی ہوں،اس لئے جب بطور وزیراعلیٰ میں اپنی ریاست کے لوگوں کو پریشان ہوتے ہوئے دیکھتی ہوں تو یہ میری ذمہ داری بن جاتی ہے کہ میں آواز اٹھاؤں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے واضح کیا کہ ان کا دھرنا پارٹی لیڈر کی حیثیت سے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK