Inquilab Logo

سواستھ ساتھی اسکیم نافذ نہ کرنے والےاسپتالوں کو ممتا بنرجی کا انتباہ، لائسنس رد کرد ینے کی دھمکی

Updated: January 13, 2021, 11:56 AM IST | Agency | Kolkata

مغربی بنگال میں بی جے پی کے بڑھتے رتھ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی زیادہ سے زیادہ اور کار آمد سرکاری اسکیموں کے ذریعہ عوام کی توجہ اپنی جانب کھینچنا چاہتی ہیں

Mamata Banerjee - Pic : INN
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں ایک جانب جہاں مرکز کی حکمراں جماعت بی جے پی ریاست کے لیڈروں بالخصوص ترنمول کانگریس پارٹی کے لیڈروں کو توڑ کر اپنی پارٹی میں شامل کرکے اپنی طاقت میں اضافے کی کوشش کررہی ہے، وہیں دوسری جانب  ریاست کی حکمراں جماعت زیادہ سے زیادہ سرکاری اور کار آمد منصوبوں کے ذریعہ عوام کو اپنا ہمنوا بنا کر اپنی طاقت بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ 
 اسی کوشش کے تحت وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ’سواستھ ساتھی‘ نامی  ایک اسکیم ریاست میں متعارف کرایا ہے۔اس کے نفاذ کے تعلق سے اپنی سنجیدگی کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے قبول کرنے سے انکار کرنے والےپرائیوٹ اسپتالوں کوسخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نےپرائیویٹ اسپتالوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پرائیوٹ نرسنگ ہوم سواستھ ساتھی کارڈ قبول کرنے سے انکار کریں گے،  ان کالائسنس رد کردیا جائے گا۔
 اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سواستھ ساتھی اسکیم کو ریاست کے ہرایک خاندان کیلئےجاری کیا ہے ۔ممتا بنرجی کے مطابق اس منصوبے کے تحت تمام لوگوں کو لایا جائے گا مگر ہمیں یہ شکایات مل رہی ہیں کہ بہت سے اسپتال اس کارڈ کو قبول کرنے سےانکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ شکایت درست ہوئی توہمیں مجبوراً اس کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت کے سیکریٹری نے تمام پرائیوٹ اسپتالو ں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی تھی، لیکن اس کے باوجودیہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور شکایات موصول ہورہی ہیں۔
 ممتا بنرجی نے کہا کہ بہت سے بڑے پرائیوٹ اسپتالوں نے اس اسکیم کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ہم ان سے ملیں گے اور اس منصوبے کو نافذ کرنے کیلئے کہیں گے۔چھو ٹے چھوٹے پرائیوٹ نرسنگ ہوم کو بھی اس ہیلتھ اسکیم کو نافذ کرنا ہوگا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ  بصورت دیگر،  نرسنگ ہوم کا لائسنس ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اگر کوئی علاج نہیں کرتا ہے تو حکومت کے پاس لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔ 
 وزیر اعلیٰ نے  مرکز کے آیوشمان پروجیکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کا پروجیکٹ محدود پیمانے پر ہے جبکہ ہمارے اسکیم کو ہیلتھ پارٹنر کو ۵؍لاکھ روپوں تک کا صدفیصد فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK