Inquilab Logo

لوک سبھا الیکشن کے بعد تفتیشی ایجنسیاں اپوزیشن کے بجائے بی جے پی کو نشانہ بنائیں گی: ممتا بنرجی

Updated: November 23, 2023, 4:23 PM IST | Kolkata

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتا جی اندور اسٹیڈیم میں ٹی ایم سی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جو تفتیشی ایجنسیاں ابھی اپوزیشن لیڈران کو نشانہ بنا رہی ہیں ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن کے بعد وہی بی جے پی کو نشانہ بنائیں گی۔ دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت کے پاس صرف۳؍ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

Bengal Chief Minister Mamata Banerjee. Photo: INN
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں جو ابھی اپوزیشن لیڈران کو نشانہ بنا رہی ہیں ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن کے بعد بی جے پی کو نشانہ بنائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے پاس صرف ۳؍ اور مہینے ہیں۔ ممتا بنرجی نے نیتا جی اندوراسٹیڈیم میں ٹی ایم سی کے لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈران کی مختلف معاملات میں  گرفتاری، لوک سبھا رکن مہوا مترا کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے لیکن یہ انتخابات سے پہلے ان کی مدد کرے گا۔
ممتا بنرجی نے تفتیشی ایجنسیوں کے تعلق سے کہا کہ جو تفتیشی ایجنسیاں ابھی اپوزیشن لیڈران کونشانہ بنا رہی ہیں وہی ۲۰۲۳ء کےلوک سبھا الیکشن کے بعد بی جے پی کو نشانہ بنائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کے اقتدار والی مرکزی حکومت ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ اس کی سخت مخالفت کریں گی۔بی جےپی اقلیتی طبقے کو ریزرویشن دینے کے بھی خلاف ہیں لیکن ہم انہیں او بی سی کوٹہ کے تحت ریزرویشن دیں گے۔ ممتا نے الزام عائد کیا کہ ریلوے اسٹیشن سے کرکٹ اسٹیڈیم تک ملک کو ’’ زعفرانی ‘‘ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ٹی ایم سی کی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ورلڈکپ کا میچ احمدآباد کے بجائے ممبئی یا کولکاتا میں کھیلا جاتا تو ہندوستان ورلڈکپ جیت جاتی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تمام میچ جیتے صرف ایک میچ میں ہار گئی جس میں گناہ گاروں نے شرکت کی تھی ۔
انہوں نے ملک کی معیشت کیلئے بھی مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر مایوس کن حالت میں ہے جبکہ پی ایس یو فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں حد درجہ اضافہ ہو رہا ہے۔  
انہوں نے مغربی بنگال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین مقام بنتا جا رہا ہے۔تمام بڑی آئی ٹی کمپنیاں کولکاتا کے سیلیکون ویلی پروجیکٹ کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK