• Sun, 28 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرحان اختر کی فلم’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی: رپورٹ

Updated: December 28, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

فرحان اختر کی جنگ پر مبنی فلم’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ اب ایمیزون پرائم ویڈیو پر ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے والی ہے۔ یہ فلم، جو۲۱؍ نومبر۲۰۲۵ء کو تھیٹر میں ریلیز ہوئی تھی، جنوری۲۰۲۶ء سے او ٹی ٹی پر دستیاب ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 فرحان اختر کی جنگ پر مبنی فلم’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ اب ایمیزون پرائم ویڈیو پر ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے والی ہے۔ یہ فلم، جو۲۱؍ نومبر۲۰۲۵ء کو تھیٹر میں ریلیز ہوئی تھی، جنوری۲۰۲۶ء سے او ٹی ٹی پر دستیاب ہوگی۔دی فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق، فلم۱۶؍ جنوری۲۰۲۶ء سے امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ہدایتکاری رزنیش ’’ریزی‘‘ گھئی نے کی ہے اور پروڈکشن ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹرگر ہیپی اسٹوڈیوز کے بینرز تلے ہوئی ہے۔ فلم میں فرحان اختر مرکزی کردار میں ہیں اور یہ حقیقی تاریخ سے متاثر جذباتی کہانی میں شدید ایکشن کی آمیزش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء میں بڑے بجٹ کی فلمیں ناکام رہیں تو چھوٹے بجٹ کی ’سلیپر ہٹ‘ رہیں

انڈسٹری ٹریکر سیکنِلک کے باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق، فرحان اختر اور راشی کھنہ کی اس فلم نے محض ۲؍کروڑ ۳۵؍ لاکھ روپے کی معمولی کمائی کی۔ تاہم، فلم کے ویک اینڈ پر اچھی کارکردگی دکھانے کے امکانات ہیں۔ فلم کی کل سیٹ اڈجسٹمنٹ۸؍ اعشاریہ ۵۸؍ فیصد رہی۔ رات کے شوز میں سب سے زیادہ ناظرین (۱۴؍ اعشاریہ ۷۰؍ فیصد) تھے، جبکہ شام کے شوز (۸؍ اعشاریہ ۵۳؍ فیصد) دوسرے نمبر پر رہے۔ صبح کے شوز میں تقریباً۴؍ اعشاریہ ۵۲؍ فیصد اور دوپہر کے شوز میں۶؍ اعشاریہ ۵۸؍ فیصد ناظرین نے فلم دیکھی۔
واضح رہے کہ ۱۲۰؍ بہادر فرحان اختر کی سب سے متنوع فلموں میں سے ایک ہے۔ اس آنے والی فوجی ڈراما فلم میں فرحان میجر شیطان سنگھ بھاٹی کے کردار میں ہیں۔ فلم، جسے رزنیش گھئی نے ہدایت کاری کی ہے اور ریتش سدھوانی، فرحان اختر (ایکسل انٹرٹینمنٹ) اور امیت چندرا (ٹرگر ہیپی اسٹوڈیوز) نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ فلم ۱۹۶۲ء کی ہند-چین جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ اس کی شوٹنگ لداخ، راجستھان اور ممبئی میں کی گئی۔ یہ فلم میجر شیطان سنگھ بھاٹی پی وی سی اور ۱۳؍ کوماون ریجمنٹ کی چارلی کمپنی کے بہادر سپاہیوں کے کارناموں پر مبنی ہے، جنہوں نے۱۸؍ نومبر ۱۹۶۲؍ کو ریزنگ لا میں جنگ لڑی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بارڈر ۲‘‘، ’’سندیسے آتے ہیں‘‘ کا نام اب ’’گھر کب آؤ گے‘‘ ہوگا

جبکہ یہ فلم لداخ کے چشول گاؤں میں واقع ریزنگ لا وار میموریل آڈیٹوریم میں ایک غیر معمولی اسکریننگ کے ساتھ تاریخ رقم کرے گی، جو کسی بھی فلم کی اب تک کی سب سے زیادہ بلندی پر ہونے والی اسکریننگ ہوگی (۱۶۴۵۲؍فٹ)۔ اس تقریب کو منظم کرنے والی کمپنی پکچر ٹائم کے بانی-سی ای او سشیل چودھری نے کہا، ’’ہم فلم کو چشول گاؤں کے ریزنگ لا میموریل آڈیٹوریم میں دکھائیں گے، جو اسی پہاڑی درے کے قریب ہے جہاں جنگ لڑی گئی تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK