پولیس نے بدھ کو بتایا کہ منی پور کے چندیل ضلع میں آسام رائفلز کے کم از کم چھ اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک فوجی نے خود کو ہلاک کرنے سے پہلے ان پر گولی چلائی۔
EPAPER
Updated: January 24, 2024, 12:40 PM IST | Inquilab News Network | Imphal
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ منی پور کے چندیل ضلع میں آسام رائفلز کے کم از کم چھ اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک فوجی نے خود کو ہلاک کرنے سے پہلے ان پر گولی چلائی۔
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ منی پور کے چندیل ضلع میں آسام رائفلز کے کم از کم چھ اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک فوجی نے خود کو ہلاک کرنے سے پہلے ان پر گولی چلائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی دیر رات سجک تمپک علاقے میں پیش آیا۔ منی پور پولیس نے ایکس پر کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کو منی پور میں جاری نسلی تنازعہ سے نہیں جوڑا جانا چاہئے، اس حقیقت کے پیش نظر کہ زخمیوں میں سے کسی کا تعلق بھی منی پور سے نہیں ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ حقائق کا پتہ لگایا جاسکے،‘‘۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق زخمی اہلکار، جن کا علاج جاری ہے، کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔