Inquilab Logo

منوج باجپائی کی ایکشن ڈراما فلم ’بھیا جی‘ کی شوٹنگ ستمبر میں شروع ہوگی

Updated: August 12, 2023, 5:00 PM IST | Mumbai

منوج باجپائی نے کہا کہ’’ میں فلم’ بھیاجی‘ کی پرتجسس دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہوں۔ ’بھیا جی‘ ایک دلچپس فلم ہے۔ ‘‘

Manoj Bajpayee had acted brilliantly in the film `Sirf Ek Banda Kafi Hai`. Photo: INN
منوج باجپائی نے فلم ’’ صرف ایک بندہ کافی ہے‘ میں شاندار اداکاری کی تھی۔ تصویر: آئی این این

اداکار منوج باجپائی ’ بھیاجی ‘ایکشن ڈرامہ فلم پروڈیوس کرنے والے ہیں اوروہ اس ڈرامہ میں اداکاری بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ آنے والی فلم منوج باجپائی، ہدایتکار اپورو سنگھ کرکی اور پرڈیوسر ونود بھانوشالی کے درمیان دوسرااشتراک ہو گی۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے انہوں نے ساتھ مل کر فلم’ صرف ایک بند ہ کافی ہے ‘ پرڈیوس کی تھی جسے مئی میں ریلیز کی گیا تھا۔ فلم سازوں کے مطابق اس فلم کا مرکزی خیال اپنے خاندان کیلئےکھڑے رہنا اوراپنے ساتھ ہونے والی غلط چیزوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ دیپک کنگرانی نے لکھی ہے۔ منوج باجپائی نے فلم کے تعلق سے کہا کہ وہ فلم ’بھیاجی‘کے تعلق سے کافی پر تجسس ہیں۔ انہوں نے فلم کے تئیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں فلم ’ بھیاجی ‘ کی پر تجسس دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہوں۔ اس فلم میں مَیں ایک کھردرا کردار ادا کرنے والا ہوں اور اسے نبھانے کیلئے پر تجسس ہوں۔ ’بھیا جی ‘ ایک مزاحیہ فلم ہےجس کی وجہ سے میں نے ہدایتکار اپورو سنگھ کرکی (جنہوں نے فلم ’ صرف ایک بندہ کافی ہے ‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے )کے ساتھ اشتراک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اتنی بہترین ٹیم کے ساتھ مجھے فلم کا پرڈیوسر بننے کا موقع ملاہے۔ فلم کے تعلق سے ہدایتکار کرکی نےکہا کہ وہ فلم ’ بھیاجی ‘ پر کام شروع کرنے والے ہیں جو ان کی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ سے کافی ہوگی۔ انہوں نے فلم ’بھیاجی ‘کے حوالے سے کہا کہ ’’فلم ’ بھیاجی ‘ کے ساتھ ہم ایسے سفرکاآغاز کرنے جا رہے ہیں جس کے کردار سخت ہیں۔ یہ فلم انتقام اور خاندانی رشتوں  کی مضبوطی پر مبنی ہے۔ فلم ’ ایک بندہ کافی ہے‘ کے بعد میں سنیماکے ایک مختلف اسٹائل کو فروغ دینا چاہتا تھااورفلم ’بھیاجی ‘ ان میں سے ایک ہے۔ ‘‘
اس فلم کی شوٹنگ ستمبر کے درمیان میں شروع کی جائےگی اور ۴۵؍ دن اترپردیش میں شوٹنگ ہوگی۔ ونود بھانوشالی نےمنوج باجپائی کی تعریف کی اور کہا کہ ’’ان کے ساتھ کام کرنا خوش نصیبی ہے۔ آرٹ کی جانب ان کی جدوجہد اور فلم کی تکمیل میں ان کے فعال اشتراک نے انہیں  نہ صرف ہدایتکاربلکہ پروڈیوسرس کا بھی چہیتا اداکار بنا دیا ہے۔ ‘‘ پرڈیوسر سمیکشا اوسوال نے’ بھیاجی ‘کو ایک مزاحیہ فلم کے طور پر بیان کیا جو ’جذبات، ایکشن اور ڈرامے ‘سے لبریز ہے۔ 
واضح رہے کہ فلم ’ بھیاجی ‘ کو وندوبھانوشالی، کملیش بھانوشالی، سمیکشا اوسوال، شیل اوسوال، شبانہ رضا باجپائی اوروکرم کھکھر مل کر پروڈیوس کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK