Inquilab Logo

منوج جرنگے کو دوائوں میں زہر دیا جا سکتا ہے : پرکاش امبیڈکرکا دعویٰ

Updated: February 18, 2024, 9:49 AM IST | Ali Imran / Agency | Jalna

مراٹھا سماجی کارکن نے کہا ’’ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو مراٹھا سماج اس (زہر دینے والے) شخص کو نہیں چھوڑے گا۔‘‘

Vinchat Bahujan Aghadi chief Prakash Ambedkar. Photo: INN
ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر۔ تصویر : آئی این این

ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ مراٹھا سماجی کارکن  منوج جرنگے کی جان کو خطرہ ہے اور  انہیںزہر دینے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے  اکولہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  حکومت سے مطالبہ کیا کہ منوج جرنگے کو دی جانے والی تمام ادویات، خوراک، انجکشن  اور سلائن کی جانچ کی جائے کیونکہ انکی جان کو کچھ لوگوں سے خطرہ ہے۔
پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتائیں گے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔البتہ انہوں نے کہا کہ جرنگے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا سیاسی مستقبل خطرے میں ہے اسلئے انہیں جان سے مارنے کی سازش کی جاسکتی ہے۔  ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ ان کو دی جانے والی خوراک اور دوا ان کے خاندان کے قابل اعتماد افراد اور ڈاکٹروں کے سامنے دی جائے۔ پرکاش امبیڈکر نے منوج جرنگے کو بھی چوکس رہنے اور اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
’’مراٹھا سماج اس شخص کو نہیں چھوڑے گا‘‘
پرکاش امبیڈکر کے اس دعوے کے بعد منوج جرنگے نے کہا ہے کہ ’’پرکاش امبیڈکر ایک تجربہ کار لیڈر ہیں۔ انہیں کوئی اطلاع ملی ہوگی جس کی بنا پر انہوں نے یہ بات کہی ہے مراٹھا سماج نے درخواست کی اسلئے میں نے علاج کیلئے رضا مندی ظاہر کی لیکن اگر مجھے کچھ ہوا تو مراٹھا سماج اس  (زہر دینے والے) شخص کو نہیں چھوڑے گا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK