Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے سبب منوج جرنگے کو جوش آیا ہے‘‘

Updated: August 19, 2026, 4:17 PM IST | Ali Imran | Nagpur

بی جے پی رکن اسمبلی پرنئے پھوکے نے کہا کہ کوئی بھی احتجاج براہ راست کسی ذات کو ریزرویشن کے زمرے میں شامل نہیں کر سکتا۔

Manoj Jarange`s announcement has increased the government`s difficulties. Picture: INN
منوج جرنگے کےاعلان سے حکومت کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ تصویر: آئی این این

بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر پر نئے پھوکے نے دعویٰ کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کیلئے منوج جرنگے پاٹل کے احتجاج سے او بی سی ریزرویشن کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ ریزرویشن تحریک کے دباؤ میں نہیں بلکہ آئین اور قانون کے دائرہ کار میں دیا جاتا ہے۔ لہذا، پھوکے نے واضح کیا کہ کوئی بھی احتجاج براہ راست کسی بھی ذات کو ریزرویشن لسٹ میں شامل نہیں کر سکتا۔ پر نئے پھوکے ناگپور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: سیف علی خان اور فرحان اختر ۲۵؍ سال بعد دوبارہ ایک ساتھ، سپر نیچرل فلم بنائیں گے

انہوں نے منوج جرنگے پاٹل کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلّی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج دیکھ کر منوج جرنگے کا جوش بڑھ گیا ہے۔ حکومت کو دھمکی دینا یا ریاست کا تختہ پلٹ دینے کی زبان استعمال کرنا مناسب نہیں۔ پرنئے پھوکے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے مشیر انہیں گمراہ کر رہے ہیں لہٰذا انہوں جرنگے کو مشورہ دیا کہ وہ آئین اور ریزرویشن کے قانونی عمل کا مطالعہ کریں۔ پر نئے پھوکے نے مزید کہا کہ ملک میں ریزرویشن فراہم کرنے کا عمل آئین اور متعلقہ قوانین کے دائرہ کار میں ہوتا ہے۔ حکومت کسی تحریک کے دباؤ یا جبری موقف کی وجہ سے کسی کمیونٹی کو ریزرویشن نہیں دے سکتی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: اسکول میں یوم آزادی کی تقریب میں برقع پوش طالبات کا رقص، اسکول پرتالا

انہوں نے کہا کہ ریزرویشن آئین کے دائرہ کار میں اور ملک کے بنائے گئے قوانین کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے، حکومت پر زبردستی یا دباؤ ڈال کر ریزرویشن حاصل نہیں کیا جا سکتا، اسلئے ایسی زبان استعمال نہیں کی جانی چاہئے۔ پھوکے نے منوج جرنگے پاٹل کی تحریک کے پس پشت مشیروں پر بھی سوال اٹھائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جرنگے کے مختلف موقف کا سبب وہ مشورے ہیں جو انہیں الگ الگ موقع پر دیئےجارہے۔ پرنئے  پھوکے نے کہا کہ کاسٹ سرٹیفکیٹ اور کاسٹ ویلڈیٹی سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا جاتا ہے۔ اسلئے مراٹھا ریزرویشن سے متعلق مسائل کو قانونی طریقوں سے حل کرنازیادہ مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ لڑائی سڑکوں پر نہیں بلکہ عدالتوں میں ہو اور ہمیں اچھے وکیلوں کی خدمات حاصل کرکے اور مناسب دلائل دے کر اپنی کمیونٹی کو انصاف دلانے کی کوشش کرنا چا ہئے۔ پرنئے پھوکے کے اس بیان سے مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ ایک بار پھر احتجاج بمقابلہ عدالتی عمل کے دو دھاروں میں پھنس گیا ہے۔ یاد رہے کہ منوج جرنگے نے ایک بار پھر ۲۹؍ اگست سے مراٹھا ریزرویشن کیلئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK