Inquilab Logo

دہشت گردی نے سب تباہ کیا، سیاحت سب کو متحد کر رہی ہے: منوج سنہا

Updated: September 11, 2023, 11:47 AM IST | Agency | Srinagar

جموں وکشمیر کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے سب تباہ کر دیا جبکہ ٹورازم سب کو متحد کر رہا ہے۔

Manoj Sinha. Photo. INN
منوج سنہا۔ تصویر:آئی این این

جموں وکشمیر کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے سب تباہ کر دیا جبکہ ٹورازم سب کو متحد کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے بنگس کپواڑہ میں خطاب کے دوران کہی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی اوراس کے ماحولیاتی نظام نے تقریباً ہر ایک کونقصان پہنچایا جبکہ سیاحت سب کو متحد کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے جموں وکشمیر کی ساخت متاثر کی تاہم اب حالات بدل چکے ہیں ۔منوج سنہا نے کہاکہ امن کے بغیر کوئی ترقی اور سیاحت نہیں ہو سکتی لہٰذا لوگوں کو امن و امان کے قیام کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ امن کو یقینی بنانا صرف سیکوریٹی ایجنسیوں کا کام نہیں بلکہ لوگوں خاص کر منتخب نمائندوں کو بھی اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔سیاحت کو مزید فروغ دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ سیاحت کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر سب کو آگے آنا چاہئے ا ور کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سیاحتی مقام بن جائے اور اس حوالے سے ہم نے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔انہوں نے بنگس فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشہ ۲؍ سال کے دوران یہاں پر بہت تبدیلیاں آئی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاحت ہماری ثقافت اور شناخت کا ایک حصہ ہے۔منوج سنہا نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو دنیا اور ملک کے مختلف حصوں سے کشمیر کی سیر وتفریح پر آ رہے ہیں ۔انہوں نے خطاب کے دوران کہاکہ موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے کا م میں جٹ گیا ہے تاکہ یہاں کی خوبصورتی کے بارے میں دنیا جان سکے۔ایل جی نے کہا کہ امسال اب تک۱ء۵۸؍ کروڑ سیاح جموں و کشمیر وارد ہوئے ہیں ۔ان کے مطابق بنگس کی خوبصورتی اور یہاں ٹریکنگ اور ندی نالے سیر وتفریح سے محبت کرنے والوں کیلئے موزوں ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ کشمیر آنے والے یہاں کی خوبصورتی کے بارے میں دوسروں کو بھی بتاتے ہیں اور انہیں یہاں آنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ۳؍ سال قبل جب بطور ایل جی جموں وکشمیر کا کام کاج سنبھالا تو بہت سارے چیلنجز تھے ، کووڈ کے باوجود تمام سیاحتی مقامات کے بارے میں ملک اور دنیا بھر میں روڈ شوز کئے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ہر ایک کو کشمیر کی خوبصورتی کے بارے میں جانکاری فراہم ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK