Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان اپریل میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی

Updated: May 04, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

مغربی ایشیا کے جاری بحران کے باوجود اپریل کے مہینے میں ملک میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی، تاہم آپریشنل حالات میں چار سال کی دوسری سب سے بڑی سستی بھی ریکارڈ کی گئی۔

Service Sector.Photo:INN
سروس سیکٹر۔ تصویر:آئی این این

مغربی ایشیا کے جاری بحران کے باوجود اپریل کے مہینے میں ملک میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی، تاہم آپریشنل حالات میں چار سال کی دوسری سب سے بڑی سستی بھی ریکارڈ کی گئی۔ 
ایچ ایس بی سی کی جانب سے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے پیر کو جاری کردہ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) مارچ کے ۹ء۵۳؍سے بڑھ کر۷ء۵۴؍ تک پہنچ گیا۔ پی ایم آئی کا ۵۰؍ سے اوپر ہونا ترقی کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ اس سے کم ہونا سرگرمیوں میں کمی کو ظاہر کرتا ہے اور ۵۰؍ کی سطح استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔ 
پی ایم آئی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ہندوستان میں ایچ ایس بی سی کی چیف اکانومسٹ پرانجُل بھنڈاری نے کہا کہ پی ایم آئی میں اضافے کے باوجود آپریشنل حالات میں گزشتہ چار سال کی سست ترین نمو دیکھی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:پروپیگنڈافلم بنانے میں کیا غلط ہے؟ جاوید اختر نے’’دُھرندھر‘‘ کا دفاع کیا


انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران کا اثر اب زیادہ واضح طور پر نظر آنے لگا ہے، خاص طور پر افراطِ زر (مہنگائی) میں۔ لاگت میں اگست۲۰۲۲ء کے بعد سب سے تیز اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ چھ مہینوں میں سب سے تیزی سے بڑھی ہیں۔ ان سب کے باوجود پیداوار، نئے آرڈرز (بشمول برآمدات) اور روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:القادسیہ کے ہاتھوں النصر کو شکست:خطاب کی امیدوں کو شدید جھٹکا


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے آرڈرز اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ان کی رفتار کم از کم ساڑھے تین سال میں سب سے کم رہی ہے۔ سروے میں شامل کمپنی منیجرز کے مطابق اشتہارات اور مضبوط مانگ کے باعث فروخت اور پیداوار میں اضافہ ہوا، تاہم مشکل حالات کی وجہ سے مجموعی ترقی متاثر ہوئی ہے۔  بیرونِ ملک سے نئے آرڈرز میں سات ماہ کی سب سے بڑی تیزی دیکھی گئی ہے۔ آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کینیا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے کمپنیوں کو زیادہ آرڈرز موصول ہو رہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK