Inquilab Logo

کئی ریاستوں میں ٹیکوں کی قلت مگر ۴؍روزہ ’ٹیکہ اُتسو شروع، کامیاب بنانے کی اپیل

Updated: April 12, 2021, 12:33 PM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم نے اسے کورونا کیخلاف دوسری بری جنگ سے تعبیر کیا، ہرشخص کو ذمہ داری سونپی کہ وہ کم از کم ایک فردکو ٹیکہ لگوائے اور علاج میں دوسروں کی مدد کرے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 مہاراشٹر، پنجاب اور راجستھان جیسی ریاستوں سے ٹیکوں کی قلت کی شکایت کے بیچ مرکزی حکومت نے اتوار سے ۴؍روزہ ٹیکہ اُتسو شروع کردیا۔ وزیراعظم مودی نے عوام سے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کر ہوئے کہاہے کہ یہ کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ ہے۔ انہوں نے اتوار کوٹویٹ کرکے عوام سے کہا ہےکہ’آج سے ہم سبھی، پورے ملک میں ٹیکہ اُتسو کا آغاز کر رہے ہیں۔ کورونا کے خلاف لڑائی کے اس مرحلے میں ملک کے باشندوں سے میری چار اپیل ہے۔ ‘‘ان کے مطابق’’آج۱۱؍ اپریل یعنی جیوتی با پھلے جینتی سے ہم ملک کے باشندے ’ٹیکہ اتسو‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ ٹیکہ اتسو۱۴؍ اپریل یعنی بابا صاحب امبیڈکر جینتی تک جاری رہے گا۔ یہ جشن ایک طرح سے کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ کی شروعات ہے۔ اپنی چار اپیلوں میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ ہر شخص ایک شخص کو ٹیکہ لگوائے۔ یعنی جو لوگ کم پڑھے لکھے ہیں، بزرگ ہیں جو خود جا کر ٹیکہ نہیں لگوا سکتے، ان کی مدد کریں۔ ہر شخص ایک شخص کے علاج میں مدد کرے۔ یعنی جن لوگوں کے پاس اس قدر وسائل نہیں ہیں، جنہیں معلومات کم ہے، ان کا کورونا کے علاج میں تعاون کریں۔ ہر شخص ایک شخص کے تحفظ کو یقینی بنائے، یعنی میں خود بھی ماسک پہنوں اور اس طرح خود کو بھی بچاؤں اور دوسروں کو بھی بچاؤں۔‘‘ نریندرمودی  کے مطابق’’ چوتھی اہم بات، کسی کو کورونا ہونے کی صورت میں ’مائیکرو کنٹین منٹ زون‘ بنانے کی قیادت سماج کے لوگ کریں۔ جہاں پر ایک بھی کورونا پوزیٹیو کیس آیا ہے، وہاں خاندان کے لوگ، سماج کے لوگ، مائیکرو کنٹین منٹ زون بنائیں۔‘‘وزیراعظم نے کہا ہے کہ’ایک بھی پوزیٹیو کیس آنے پر ہم سبھی کا بیدار رہنا اور باقی لوگوں کی بھی ٹیسٹنگ کروانا، بہت ضروری ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK