Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہفتوں سے بندجموں کشمیر کےکئی سیاحتی مقامات اور پارک پھر کھل گئے، سیاح پُرجوش

Updated: June 18, 2025, 12:31 AM IST | Srinagar

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی ’آئی اے ٹی او‘ کے وفد سے ملاقات، وفد نے بھی یقین دہانی کرائی کہ جموںکشمیر کی سیاحت کے ساتھ تعاون کرنا ان کی اپنی ذمہ داری ہے

A pleasant view of Anantnag`s Betab Valley
اننت ناگ کی بیتاب ویلی کاایک خوشگوار منظر

جموںکشمیر کے سیاحتی مقامات اور  پارکوں کو   سیاحوں کیلئے ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے سیاحوں میں زبردست جو ش و خروش پایا جارہا ہے۔  منگل کو کھولے گئے ان سیاحتی مقامات کو۲۲؍ اپریل کو پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ریاستی  انتظامیہ نے اس کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے۳؍ دن قبل ان پارکوں اور سیاحتی مقامات کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔اعلان کے مطابق ۱۷؍ جون سےپہلے مرحلے میں کچھ مقامات دوبارہ کھولے جائیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ `پہلے مرحلے میں آٹھ مقامات دوبارہ کھولے جا ر ہے ہیں۔ اسی طرح اگلے مرحلوں میں کچھ دیگر مقامات کو بھی کھول دیا جائے گا۔حکام کے مطابق پہلگام حملے سے سبق لیتے ہوئے اس بار پارکوں میں سیکوریٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو تحفظ کا احساس ہوسکے اور انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔
 پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ `میں دو سال پہلے بھی کشمیر آئی تھی، اس وقت بھی اچھا لگا اور آج بھی بہت اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سوشل میڈیا یا میڈیا پر  بتایا جارہا ہے، اس سے یہاں صورتحال بالکل الگ ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ `لوگوں سے میرا پیغام ہے کہ وہ یہاں آئیں، کشمیر پہلے بھی جنت تھا، آج بھی جنت ہے اور کل بھی جنت رہے گا۔
 خیال ر ہے کہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے  بعد اب کہیں جاکروہاں شعبہ سیاحت بتدریج بحال ہو رہا ہے جس سے سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔
 دریں اثنا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے’ انڈین اسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرس‘ (آئی اے ٹی او) کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ `اس طرح کی مصروفیات جموںکشمیر کو سیاحوں کیلئے مزید قابل رسائی، متحرک اور خوش آئند بنانے کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم نے اپنے افسران کے ساتھ وفد کے ساتھ بات چیت کی تاکہ سیاحت کو فروغ دینے اور جموں کشمیر کو ایک اہم سفری منزل کے طور پر پوزیشن دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بعد ازاں ’آئی اے ٹی او‘ کے سیکریٹری سنیل مشرا  نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کے شعبہ سیاحت  کے ساتھ تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر امن ماحول ہے اور سیکوریٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ۲۲؍ افراد پر مشتمل ہمارا ایک وفد جموں کشمیر کے دورے پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو غیر ملکی سیاح ہندوستان کی سیر پر آتے ہیں، ہم ان کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد جہاں جہاں بھی گیا، ہر جگہ مثبت رسپانس ملا ۔ انہوں نے  مزیدکہا کہ کشمیر پر امن ہے اور سیکوریٹی کے بھی اچھے انتظامات ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK