Inquilab Logo Happiest Places to Work

میراتھن لیجنڈ فوجا سنگھ کا ۱۱۴؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: July 15, 2025, 2:59 PM IST | Jalandhar

میراتھن لیجنڈ فوجا سنگھ کا جالندھر، پنجاب میں ایک کار حادثے میں ۱۱۴؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے ۱۰۰؍ سال کی عمر میں میراتھن مکمل کیا تھا۔

Fauja Singh. Photo: INN
فوجا سنگھ۔ تصویر: آئی این این

فوجا سنگھ، جنہوں نے ۱۰۰؍ سال کی عمر میں میراتھن مکمل کیا ہے، کی پنجاب کے ضلع جالندھر میں ایک اجنبی شخص کے گاڑھی سے ٹھوکنے کے بعد موت ہوگئی ہے۔ انتقال کے وقت فوجا سنگھ کی عمر ۱۱۴؍ برس تھی۔ ’’تربانید تونارڈو‘‘ کے نام سےمشہور فوجا سنگھ امسال یکم اپریل کو ۱۱۴؍ سال کے ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے ۱۴؍ سال (۲۰۰۰ء تا ۲۰۱۳ء )میں ۹؍ مرتبہ میراتھن مکمل کیا تھا۔ وہ ایدیداس اس کی مہم ’’امپاسبل اِز نتھنگ‘‘ کا حصہ تھے جن میں باکسنگ لیجنڈ محمد علی اور فٹ بال کے مشہور کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم بھی شامل ہیں۔ 

فوجا سنگھ میراتھان میں بھاگتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

فوجا سنگھ کی پیدائش یکم اپریل ۱۹۱۱ء کو بیس گاؤں میں ہوئی تھی۔ وہ اپنے بھائی بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان کا تعلق ایک کسان خاندان سے تھا۔ ۱۹۹۳ء میں وہ اپنی اہلیہ گیان کور کے انتقال کے بعد اپنی ایک بیٹے کے ساتھ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔ انہوں نے کچھ برسوں قبل چندی گڑھ کے اپنے دورے کے درمیان انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’’ میں بچپن میں بہت کمزور تھا۔ میں نے ۵؍ سال کی عمر تک چلنے کیلئے جدوجہد کی۔ بعد ازیں میں نے کھیت میں وقت گزارا اورمیرے اہل خانہ اور واہے گرو کے تعاون سے چلنا سیکھ لیا۔‘‘ برطانیہ میں فوجا سنگھ نے دیر تک چلنے اور الفورڈ کے مقامی پارک میں بھاگنے کی شروعات کی۔ بعد ازیں میراتھان کوچ ہرمندر سنگھ سے رابطے کے بعد فوجا سنگھ نے اپریل ۲۰۰۰ء میں ۸۹؍ سال کی عمر میں لندن میراتھن مکمل کیا اور ۶؍ گھنٹے ۵۴؍ منٹ تک چلنے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اس عمر میں ۵۸؍ منٹ سے سینئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدہ سے پہلے ہی اسرائیل کی دوبارہ حملے کی تیاری

ہرمندر سنگھ نے برطانیہ سے فون کال کے ذریعے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا تھا کہ ’’ لندن میراتھن سے قبل وہ کسی بھی موسم میں ٹریننگ لینے کیلئے تیار رہتے تھے۔ ایک مرتبہ بلس نامی چیریٹی، جو نوزائیدہ بچوں اور ان کے پورے کریئر کیلئے پیسے جمع کرتی ہے، انہوں نے دنیا بھر میں مختلف چیریٹیز کی مدد بھی کی۔‘‘ہرمندرسنگھ نے مزید بتایا کہ ’’جب میں فوجا سنگھ سے ملا تھا تو انہیں یہ علم نہیں تھا کہ میراتھان ۴۲ء ۱۹۵؍ کلومیٹر طویل ہوتا ہے۔ وہ ۲۰؍ کلومیٹر کے میراتھان میں بھاگے تھے۔ وہ ٹرین میں سوٹ پہن کر مجھ سے ملنے آئے تھے اور میںنے انہیں اپنا ٹریک سوٹ دیا تھا۔ صرف چھ ماہ انہوں نے اپریل ۲۰۰۰ء میں اپنا پہلامیراتھان مکمل کیا تھا۔ وہ ۱۱؍ سال کے کریئر کے دوران ۹؍ میراتھان میں دوڑے تھے جس نے انہیں دنیا کا عظیم میراتھن رنر بنا دیا ہے۔ فوجا سنگھ کی موت دنیا بھر کی رننگ کمیونٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدہ سے پہلے ہی اسرائیل کی دوبارہ حملے کی تیاری

۲۰۰۰ء سے ۲۰۱۲ء کے درمیان فوجا سنگھ چھ مرتبہ میراتھن میں دوڑے تھے، دو مرتبہ ٹورنٹو میراتھن اور ایک مرتبہ نیویارک میراتھن میں۔‘‘ خشونت سنگھ، جنہوں نے ’’ٹربنڈ ٹورنیڈو‘‘ کے نام سے ان کی سوانحی عمری لکھی ہے، نے فوجا سنگھ کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’بابا نے ہمیشہ دنیا نو دیتا ہی ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں چیریٹیزکا تعاون کیا تھا۔ ۲۰۰۵ء میں، میں پہلی مرتبہ ان سے ملا تھاجب میں نے اپنی کتاب ’’سکھ ان لمیٹڈ‘‘ لکھی تھی۔ جب وہ ادیداس کیلئے پوسٹر بوائے بنے تھے تو یہ ان کیلئے خوشی کی بات تھی۔ ۲۰۱۱ءمیں ہاؤس آف لورڈز، لندن میں ہم نے ان کی سوانح عمری ریلیز کی تھی۔ ایک مرتبہ جب ہم آسٹریلیا میں تھے تو لوگوں نے انہیں ڈالرز دے کر خراج پیش کیا تھا۔ انہوں نے وہ پیسے جمع کر کے گردوارہ کے ’’گلک‘‘ (آفرنگ باکس) میں ڈال دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: اے اےلِونگ: گھر کی آرائش اور سجاوٹ کے سامان کا مرکز

فوجا سنگھ کو ۲۰۱۵ء میں اسپورٹس کیلئے اپنی خدمات کیلئے برطانوی سلطنت کی طرف سے میڈل سے نوازا گیا تھا۔ تاہم، ۲۰۱۳ء میں امریکہ نے انہیں لندن اولمپکس کیلئے ایلس آئی لینڈ میڈل سے نوازا تھا۔ ہرمندر سنگھ نے مزید کہا کہ ’’ انہیں دومرتبہ ملکہ ایلزبتھ سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا اور فٹنس کے تعلق سے اپنے خیالات بھی شیئرکئے تھے۔‘‘ ۲۰۱۱ء میں ۱۰۰؍ سال کی عمر میں فوجا سنگھ ٹورنٹو میراتھن میں ۸؍ گھنٹے ۱۱؍ منٹ تک ٹورنٹو میراتھان میں دوڑے تھے۔ اس کےاگلے سال یعنی ۲۰۱۲ء میں وہ اپنے کریئرکے آخری میراتھن، لندن میراتھان میں ۷؍ گھنٹے ۴۹؍ منٹس اور ۲۱؍ سیکنڈ تک دوڑے تھے۔ بعد ازیںفوجا سنگھ ہانگ کانگ کے ۲۰۱۳ء کے میراتھن میں ۱۰؍ کلومیٹر کی کیٹیگری میں دوڑے تھے جو ان کا آخری بین الاقوامی مقابلہ تھا۔

یہ بھی پڑھئے: متنازع فلم ’اُدئے پور فائلز‘ کےسینسر سرٹیفکیٹ کی منسوخی کی کوشش

فوجا سنگھ نے لاہور میراتھن میں ۱۰؍ کلومیٹر کی کیٹیگری میں بھی دوڑ مکمل کی تھی اور ان کے اس کارنامے کو اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم پرویز مشرف نے سراہا تھا۔ فوجا سنگھ کے بیٹے ہروندر سنگھ کو اپنے والد کے میراتھن میں دوڑنے کے شوق سے محبت تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ کھلی فضا اور اس مٹی نے ان کی روح کو زندہ رکھا ہے۔‘‘ ہروندر سنگھ ہی اس حادثے کے بعد اپنے والد کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے تھے اوراب بھی دیگر ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے اسپتال ہی میں موجود ہیں۔ ہرمندر سنگھ نے بتایا کہ ’’لندن میں انہوں نے الفورڈ میں ’’گود لئے ہوئے اپنے بیٹے‘‘ کی یاد میں ایک کلب ہاؤس بنانے کیلئے پیسے جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے شہر کے کاؤنسل سے ملی اجازت کے بعد کلب ہاؤس کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کیا تھا اور فوجا سنگھ کی لیگسی کو قائم رکھنے کیلئے کلب ہاؤس بنانے کیلئے ۹؍ ہزار افراد سے ۱۱۴؍ پاؤنڈ جمع کئے تھے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK