Inquilab Logo

جیل جانے کے بعد بھی اپنے مطالبات پر اڑا رہوں گا: منوج جرنگے

Updated: February 28, 2024, 2:00 PM IST | Mumbai

مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے نے آج گرفتاری کا خوف ظاہر کرتے ہوئے اپنے طبقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ درپدی مرمو، گورنر اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط لکھیں کہ وہ مراٹھا احتجاج کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے عہد کیا کہ اگر وہ جیل بھی چلے گئے تو اپنے مطالبات پر اڑے رہیں گے۔

Maratha social activist Manoj Jurnge. Photo: INN
مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے۔ تصویر: آئی این این

مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے نے خوف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے اور مراٹھوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح پر سکون رہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھیں کہ وہ مراٹھوں کے احتجاج کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ خیال رہے کہ منوج جرنگے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے خلاف اتوار کو سخت زبان استعمال کرنے کے بعد سے مشکل کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے فرنویس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس ضمن میں مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکرنے منگل کو ریاستی حکومت حکم دیا تھا کہ وہ منوج جرنگے کے فرنویس کے خلاف اس بیان پر تفتیش کرنے کیلئے ایک مخصوص تفتیشی ٹیم تشکیل دیں۔واضح رہے کہ منوج جرنگے نے اپنے مطالبات نافذ نہ ہونے کیلئے بھوک ہڑتال کے درمیان فرنویس کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے تھے ۔ جنوری میں ریاستی حکومت نے منوج جرنگے کے مطالبات منظور کر لئے تھے جن میں موزوں کنبی مراٹھوں کو کنبی سرٹیفکیٹ دینا اہم ہے۔
جرنگے نے آج رپورٹرس سے چھترپتی سنبھاجی نگر کے ایک نجی اسپتال، جہاں ان کا علاج جاری ہے،  میں بات چیت کے دوران یہ باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمریت جاری ہے۔ یہاں تک کہ انگریزحکمرانوں نے بھی یہ نہیں کیا تھا۔ میں نے دیویندر فرنویس اور ان کے پارٹی کے لیڈران سے بات چیت کی تھی جوغصہ ہو گئے تھے۔اگر وہ مراٹھا ہیں تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ اپنے لیڈر سے بات کرتے کہ وہ مراٹھا لوگوں کے رشتہ داروں کیلئے کوٹہ نافذ کریں۔مجھے معلوم ہے یہ لوگ مجھے حراست کرنے جا رہے ہیںلیکن میرے طبقے کو اسی طرح پر سکون رہنا ہے اور دیکھنا ہے کہ حکومت مراٹھا احتجاج کے مسئلے کیلئے کیا اقدام کرتی ہے۔
جرنگے نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ جیل بھی جاتے ہیں تو وہ اپنے مطالبات پر اڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرے طبقے کو پر سکون رہنا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، گورنر اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط لکھنا ہے کہ وہ مراٹھااحتجاج کو روکنے کی جدوجہد نہ کریں۔اب بھی وقت ہے حکومت مراٹھا کے رشتہ داروں کو ریزرویشن دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK